ایک شخص کی دو بیٹیاں تھی ایک کی شادی مٹی کے برتن بنانے والے کے ساتھ اور دوسری کی زمیندار کے ساتھ ہوئی والد ایک دن دونوں بیٹیوں کی خیریت پوچھنے گیا۔۔۔ برتن بنانے والی سے پوچھا کہ کیا حال چال ہے؟؟ جواب دیا کہ بارش ہوگئی تو باہر رکھے سارے برتن خراب ہوکر تباہ ہوجائیں گے۔۔۔ اور اگر بارش نہ ہوئی تو اچھا منافع ملے گا ۔۔۔ والد دوسری بیٹی یعنی زمیندار کے گھر گیا ان کی خیریت معلوم کی تو جواب ملا کہ اگر بارش ہوگئی تو اچھا فصل اگے گا اگر نا ہوئی تو تباہ ہوجائیں گے۔۔۔۔ جب والد واپس اپنے گھر پہنچا بیوی نے بیٹیوں کی حالت دریافت کی کہ کس حال میں تھی دونوں؟؟؟ جواب دیا اگر بارش ہوئی تو بھی تباہ ہیں اگر نا ہوئی تو بھی تباہ ہیں۔۔۔۔