اپنا خیال رکھنا سیکھو، اور کسی کے آگے جھکنے سے بچو، پُرسکون اور صلح پسند زندگی گزارو، لیکن ضدی بنو اور بے خوفی کے ساتھ اپنے راستے پر چلتے رہو، سب کی سنو، لیکن وہی کرو جو تمہیں خود بہترین لگے۔ ــ میکسم گورکی
♥️ *نہج البلاغہ* ♥️ یَا ابْنَ اٰدَمَ! لَا تَحْمِلْ هَمَّ یَوْمِكَ الَّذِیْ لَمْ یَاْتِكَ عَلٰى یَوْمِكَ الَّذِیْ قَدْ اَتَاكَ، فَاِنَّهٗ اِنْ یَّكُ مِنْ عُمُرِكَ یَاْتِ اللهُ فِیْهِ بِرِزْقِكَ. *اے فرزند آدم! اس دن کی فکر کا بار جو ابھی آیا نہیں آج کے اپنے دن پر نہ ڈال کہ جو آ چکا ہے۔ اس لئے کہ اگر ایک دن بھی تیری عمر کا باقی ہو گا تو اللہ تیرا رزق تجھ تک پہنچائے گا۔* حکمت 267