#مت_کر_کوشش_ھم_جیسا_بننے_کی😎
#شیر_پیدا_ھوتے_ھیں_بنائے_نہیں_جاتے👍
☺SK
واحد جمع کرواتے ہوئے بچے نے پوچھا کہ
ماں کی جمع "مائیں " تو باپ کی جمع کیا ہے ؟
میں نے باپ کے تمام مترادف سوچے۔۔؟
والد ، ابا ، باپ ، ابو
لیکن کسی ایک بھی لفظ کی جمع نہی مل سکی ۔۔۔۔۔!!!
بہت حیرت سے سوچا ۔؟ کہ ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا کہ انسان کی زندگی میں ماں کے رتبے پر بہت سے رشتے جڑ جاتے ہیں
لیکن باپ ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے !
اسی لیے زندگی میں اسکی کمی کا خلاء کبھی پر نہیں ہوتا
رویے مار دیتے ہیں یہ لہجے مار دیتے ہیں
وہی جو جان سے پیارے ہیں رشتے مار دیتے ہیں
کبھی برسوں گزرنے پر کہیں کچھ بھی نہیں ہوتا
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ لمحے مار دیتے ہیں
کہانی ختم ہوتی ہے کبھی انجام سے پہلے
ادھورے نا مکمل سے یہ قصے مار دیتے ہیں
کبھی منزل پہ جانے کے نشاں تک بھی نہیں ملتے
جو رستوں میں بھٹک جائیں تو رستے مار دیتے ہیں
مجھے اکثر یہ لگتا ہے کہ جیسے ہوں نہیں ہوں میں
مجھے ہونے نہ ہونے کے یہ خدشے مار دیتے ہیں
بہت احساں جتانے سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے
بہت ایثار و قربانی کے جذبے مار دیتے ہیں
کبھی طوفاں کی زد سے بھی سفینے بچ نکلتے ہیں
کبھی سالم سفینوں کو کنارے مار دیتے ہیں
جو آنکھوں میں رہیں نزہتؔ وہی تو خواب اچھے ہیں
جنہیں تعبیر مل جائے وہ سپنے مار دیتے ہیں
صبح کے تخت نشین شام کو مجرم ٹھہرے
ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا
سخت دل, گستاخ نظر , ظالم لہجہ
دور چنگیز کا لگتا ہے محبوب میرا !!
وہ سلسلے وہ شوق وہ نسبت نہیں رہی
وہ دل نہیں رہا ، وہ طبعیت نہیں رہی
تیرے آنے سے, کچھ ذرا پہلے
بات تجھ سے ھی کر رھا تھا میں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain