کالج کے چار سٹوڈنٹ دیر تک آوارہ گردی کرتے رہے۔ ان کا اگلے دن کالج میں ٹیسٹ تھا۔ انہوں نے کوئی تیاری نہیں کی تھی۔ لہذا وہ ٹیسٹ کے لیے نہ گئے۔ اگلے دن انہوں نے ایک ترکیب سوچی اور اپنے پرنسپل کے پاس گئے اور کہا کہ سر پرسوں رات کو ایک شادی میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ جب ہم واپس آرہے تھے تو گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ وہاں پنکچر والی کوئی دکان نہیں تھی اس لیے ہم کار کو دھکا لگا کر واپس لائے اور ہم ٹیسٹ کے لئے نہ پہنچ سکے۔ ان کے سر نے انہیں دو دن کا وقت دیا۔ سٹوڈنٹس نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تیار ہوں گے۔ اس وقت ٹیسٹ والے دن پرنسپل نے کہا کہ یہ خاص ٹیسٹ ہے۔ چ کو چار مختلف کمروں میں بٹھایا جائے گا۔ انہوں نے منظور کر لیا اور کہا کہ ہم تیار ہیں۔ ٹیسٹ صرف ایک سوال پر مشتمل تھا۔ ۔ گاڑی کا کون سا ٹائر پنکچر ہوا تھا؟ ـــــ
پہلا شخص: اگر پراٹھے اور پیزا کو پچاس ’فٹ کی بلندی سے گرایا جائے تو کونسی چیز پہلے زمین پر پہنچے گی۔ دوسرا شخص: پیزا🤣🤣🤣 پہلا شخص: وہ کیسے ؟ دوسرا شخص: چونکہ پیزا فاسٹ فوڈ ہے۔🤣🤣🤣🤣