زندگی میں اگر کسی کو قیمتی تحفہ دیں تو دعا ، وقت ، اعتبار ، ایمانداری اور مخلصی دیں
مدد کرنا سیکھیں، فائدے کے بغیر ملنا جلنا سیکھیں، مطلب کے بغیر عاجزی سے چلنا سیکھیں، غرور کے بغیر، زندگی جینا سیکھیں، دکھاوے کے بغیر
کبھی کبھی مجھے شرمندگی ہوتی ہے جب لوگ مجھے اچھا انسان کہتے ہیں۔ کیونکہ گہرائی سے میں جانتا ہوں، میں اچھا انسان نہیں ہوں۔ میں صرف ایک جیسا دکھتا ہوں کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے میرے گناہ چھپا رکھے ہیں۔
انسان کا اصل حُسن اس کے کردار
میں ہوتا ہے ورنا چہرہ تو قبر میں جاکر مٹی ہو جاتا ہے
ہم پرفیکٹ نہیں ہوتے،ایک طرف ہم کسی کی بہترین یاد ہوتے ہیں،تو دوسری طرف کوئ ہمارا نام سنتے ہی آگ بگولہ ہوجاتا ہے،کوئ ہماری قربت کیلیے ترستا ہے،تو کوئ ہمارے سائے سے بھی دور رہنا چاہتا ہے،کوئ انسان صرف اچھا یا صرف برا نہیں ہوتا،بلکہ کسی کیلیے مثال اور کسی کیلیے سبق ہوتا ہے۔۔۔🪽
زندگی میں جب کبھی تمہار ا سامنا خود سے ہو گا، تب تمہیں احساس ہو گا
کہ ایک نامحرم کی خاطر تم نے خود کو کتنا نظر انداز کیا تھا
غلط جگہ پر آپ اپنا بہترین بھی پیش کریں تب بھی وہ کافی نہیں ہو گا ! جبکہ صحیح جگہ پر آپ کا محض موجود ہونا ہی قابل ستائش اور خوشی کا باعث ہے.
سنی سنائی باتوں پر یقین مت کیا کرو ۔ سچ کچھ اور نکل آئے تو ؛ انسان کو اپنا آپ برا لگنے لگتا ہے۔“
جاہل کو تعریف سے قابو کیا جا سکتا ہے با شعور کو نہیں عقلمند کو اپنی قابلیت کا دوسروں سے بہتر پتہ ہوتا ہے۔
غیر ضروری لوگوں کو جب ضروری سمجھ لیا جائے
تو پریشانی خود بہ خود بڑھ جاتی ہے۔
سب ہو جائے گا ، راستے بن جائے گے ۔
دروازے کھل جائیں گے ۔
سب مل جائے گا ، بس اپنے رب پر بھروسہ رکھنا ۔ !
جن لوگوں نے حساب غلطیوں کا رکھنا ہوتا ہے ان کو خاک پتا ہوگا تم نے اچھائی کو نسی کی تھی۔
سب سے گھٹیا انسان ہونے کا شرف آپ تب حاصل کرتے ہیں جب کسی کھانا کھاتے ہوئے پر آپ غصہ کرنا یا چیخنا شروع کر دیتے ہیں۔ آنسو جب اسکے حلق میں اٹک کر روٹی کا نوالہ اندر نہیں اتر نے دیتے اور وہ شخص دستر خوان سے ہی اٹھ کر چلا جاتا ہے
عورت کو عزت دینے والا مرد غلام نہیں ایک عظیم ماں کا فرمانبردار بیٹا ہوتا ہے
اور پھر آخر کار تم ایک صحیح انسان سے ملتے ہو
مگر تب تک تم غلط شخص ہو چکے ہوتے ہو
میں نے خود کو چنا تو بہت سے رشتے ختم ہو گئے
یہاں ہر شخص دوسرے کا نقاب اتارنا چاہتا ہے ؛
تاکہ اپنا چہرہ چھپا سکے۔
توقعات کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے۔
تم جو دیتے ہو تم نہیں دیتے ! تمہیں تو دینے کی توفیق بھی دینے والا دیتا ہے!
مخلص دیکھنا ہو تو زوال کے وقت
دائیں بائیں کندھوں کی طرف دیکھ لیں۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain