صحیفہ سجادیہ ، دعا31 دعاۓ توبہ اے معبود ! یہ تیرے سامنے میرا عالم تنہائی ، تیرے خوف سے میرے دل کی دھڑکن ، تیری ہیبت سے میرے اعضاء کی تھرتھری ۔ ان حالتوں پر رحم فرما ۔ پروردگارا! مجھے گناہوں نے تیری بارگاہ میں رسوائی کی منزل پر لا کھڑا کیا ہے ۔ اب اگر چپ رہوں تو میری طرف سے کوئی بولنے والا نہیں ہے اور کوئی وسیلہ لاؤں تو شفاعت کا سزاوار نہیں ہوں۔
فرمانِ امام جعفر صادقؑ جو شخص دُعا کا اختتام "ما شاء اﷲ لا قوۃ اِلا باﷲ“ پر کرے تو اللہ تعالی اس کی حاجت ضرور پوری کرے گا۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ۔ حوالہ: تفسیر نور الثقلین جلد پنجم صفحہ ٣٣٦