مکمل ضبط بھی کرلیں تو یہ صدمے نہیں جاتے کہ تجھ سے اب ھمارے راز بھی رکھے نہیں جاتے 🍁 شکستہ عشق کی یادیں چلو اب دفن کرتے ھیں جنازے گھر میں اتنی دیر تک رکھے نہیں جاتے 🍁 میرا دل بھی اُس اجڑے ھوٸے مسکن کے جیسا ھے گلی کے جس گھروندے میں کبھی بچے نہیں جاتے 🍁🍁
وھی بے ربط یارانے . وھی فنکاریاں اُسکی بڑا بے چین کرتی ھیں تعلق داریاں اُس کی 🍁 محبت کرکے بھی اُس شخص نے بدلی نہیں عادت نہ اچھی رنجشیں اُسکی نہ اچھی یاریاں اُسکی 🍁 بہت تکلیف دیتی ھیں کہ دونوں کو نہیں بھاتیں اُسے آسانیاں میری مجھے دُشواریاں اُس کی 🍁 کٸی دن سے فقط اک خاموشی کا ربط ھے قاٸم بہت یاد آرھی ھیں آج دل آہ زاریاں اُسکی 🍁 کہاں تک ساتھ چلے گی یہ کہانی ھماری ؟ اِدھر میری جنوں خیزی۔ اُدھر بیزاریاں اُسکی 🍁🍁