السلام علیکم
غم انسان کو کھاتا نہیں کھوکھلا کر دیتا ہے۔

*جس وقت جس کی ضرورت ہو اور اس وقت وہ دستیاب نہ ہو تو پھر بھلے ہی وہ ساری زندگی آپ کے ساتھ رہے، اس وقت کا مداوا نہیں کرسکتا۔*


تیرے ہونے کی تسلی بھی ہمیں کافی تھی.
تجھ سے کب ہم نے سہارے کو یہ بازو مانگے۔😕






السلام علیکم
زندگی کے قاصے میں سارے سکے ہماری مرضی کے نہیں گرتے، ہم کتنی ہی منتوں کے دیے جلا لیں، وقت اپنی مرضی کی چال چلتا ہے ____ صرف تقدیر کے اشارے پر اور منت پوری نہ ہونے پر دل دیے کی مانند جلتا ہی چلا جاتا ہے
وقت بھى مرتا ہے - وقت پتہ نہيں جاندار ہوتا ہے يا بےجان ، ليكن مر جاتا ہے - جيسے مُردے كو دوباره زنده كرنا ناممكن ہے اسى طرح ہم لاكھ چاہيں تو بھى گزرے لمحے كو پھر سے جى نہيں سكتے- ہر لمحہ ايک مكمل زندگى ہے - لمحے كو جينا ہى دراصل زندگى جينا ہے-

