Damadam.pk
Ain_25's posts | Damadam

Ain_25's posts:

Ain_25
 

اس دنیا کی
کل وسعت اتنی ہے
جہاں تک کسی پریمی کی نظر پھیل جائے-
اور میں یقین سے کہتا ہوں
کسی بھی پریمی کے لئے
وہی جنت کا مرکز ہے
جہاں
وہ آذادی سے اپنے محبوب کو
بانہوں میں تھام کر
دیوانہ وار جھوم جائے
💜

Ain_25
 

قدرت نہیں چاہتی کوئی کسی کو بھول جائے اس لئے تو اُس نے چاندنی راتوں کو تخلیق کیا ہے

Ain_25
 

رات کی تمام تر تاریکی
اس اکیلی موم بتی کی برابری نہیں کرسکتی
جو بجھ جانے سے انکار کردے۔

Ain_25
 

کسی کو سونپا گیا تُو بغیر محنت کے...
میری کمائی کوئی چھین لے گیا مجھ سے...
اب اس عذاب میں اک خودکشی ہے حل میرا...
یہ ایک حل بھی مگر دین لے گیا مُجھ سے...

Ain_25
 

قاصد پیام شوق کو دینا بہت نہ طول
کہنا فقط یہ ان سے کہ آنکھیں ترس گئیں

Ain_25
 

جانے کل گھر کی جگہ کیا بن جائے
صرف ویرانی پہ اتنا افسوس
پھول کچھ روز میں لوٹ آئیں گے
دل دوبارہ نہیں کھلنا ، افسوس

Ain_25
 

الفاظ تو صرف بہانہ ہیں۔ یہ اندرونی بندھن ہے جو ایک شخص کو دوسرے کی طرف کھینچتا ہے، الفاظ نہیں۔
~ رومی

Ain_25
 

کتنا ہی اچھا ھوتا کہ لوگ آنکھوں سے اوجھل نہ ھوتے اور انسانی رشتے جُوں کے تُوں رھتے اور مجھے افسانہ لکھنے کی مصیبت نہ اٹھانی پڑتی ۔
مگر افسوس کہ انسانی رشتے ھر آن بدلتے ھیں اور بکھر جاتے ھیں ۔ لوگ مر جاتے ھیں یا سفر پر نکل جاتے ھیں یا رُوٹھ جاتے ھیں ۔ پھر میں اُنہیں یاد کرتا ھُوں اور اُنہیں خوابوں میں دیکھتا ھُوں اور افسانے لکھتا ھُوں"
"انتظار حُسین"

Ain_25
 

سنو !!
کچھ دن ٹھہر جاؤ
ابھی راستہ نہیں بدلو
ابھی تو ٹھیک سے مجھ کو
سنبھلنا بھی نہیں آتا
تمہیں معلوم ہے مجھ کو
بچھڑنا بھی نہیں آتا .

Ain_25
 

” کچھ لوگ آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں گے. مگر یاد رکھیے کہ یہ آپ کی کہانی کا اختتام نہیں ھے بلکہ آپ کی کہانی میں اُن کے کردار کا اختتام ھے۔“
"جیسن سٹیتھم"

Ain_25
 

محبت سے بھرے دل والا انسان نہ تو تنہا ہوتا، نہ مفلس، نہ ہی بدصورت!
ایرینا بائنڈر ❤️

Beautiful Structures image
A  : غیر ادبی و غیر فلسفی شخصیت کے لیے ادب و فلسفہ سمجھنا ایسا ہی ہے جسا کہ اس - 
Ain_25
 

"احترام اس خالی جگہ کو چھپانے کے لیے ایجاد کیا گیا تھا ، جہاں محبت ہونی چاہیئے۔"
لیو ٹالسٹائی

السلامُ علیکم۔
صبح بخیر
A  : السلامُ علیکم۔ صبح بخیر - 
Ain_25
 

عورت کی نفسیات کے مطابق اسے ایک ایسے میچور مرد کی
ضرورت ہوتی ہے جو اسے بچوں کی طرح ڈیل کرے اور اسکی ہر بچگانہ حرکات کو برداشت کرے اور سب سے بڑی بات اسے منانے کا ہنر آنا چاہئے❤

Ain_25
 

کچھ بھیگے الفاظ...
میں اپنے جہان رنگیں میں جی رہی تھی
کہ میرے اطراف زندگی تھی
بہار تازہ بھی دل کشی تھی
حسیں ملائم سی روشنی تھی
پھر ایک دن " اتفاق" سے مل گئے تھے ہم تم
محبتوں کے اسیر ہو کر چلے تھے ہم تم
مگر سفر میں نہ جانے کیسے کہاں پے آخر
یہ موڑ آیا
نصیب نے پھر یہ دن دکھایا
حقیقتوں کو زوال آیا
پھر ہم دونوں کو ایک دوسرے کا خیال آیا
عنبرین حسیب عنبر

Ain_25
 

ﻧﮧ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﮨﯽ ﺑﺮﺳﯿﮟ ﻧﮧ ﺗﻢ
ﮨﯽ ﻣﻠﮯ
ﺑﮩﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﮐﯽ ﻧﺌﮯ ﮔﻞ
ﮐﮭﻠﮯ
ﻧﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﻗﺎﻓﻠﮯ
ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺑﮍﯼ ﺩﻭﺭ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻣﻠﮯ
ﻭﮨﯽ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﮨﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ
ﻭﮨﯽ ﻣﻨﺰﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﮨﯽ ﻓﺎﺻﻠﮯ
ﺟﮩﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺴﺘﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﮔﺌﯽ
ﻭﮨﯿﮟ ﺭﮎ ﮔﺌﮯ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﻗﺎﻓﻠﮯ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﻝ ﮔﺮﻓﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ
ﺩﻭﺳﺘﻮ
ﮨﻤﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﮨﯿﮟ
ﮐﭽﮫ ﮔﻠﮯ
ﺍﺑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺘﻨﯽ ﮨﮯ ﻣﻌﯿﺎﺩ ﻏﻢ
ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﻭﻓﺎ ﮐﮯ
ﺻﻠﮯ ۔
ﻧﺎﺻﺮ ﮐﺎﻇﻤﯽ

Ain_25
 

وہ کسی طاق پہ رکھی ھوئی مہنگی گُڑیا
میں اسے دور سے تکتا ھوا مفلس کوئی

ہمارے بخت میں لکھا ھوا سہولت سے
بس ایک درد تھا جو ہر طرح میسر تھا 🥀
A  : ہمارے بخت میں لکھا ھوا سہولت سے بس ایک درد تھا جو ہر طرح میسر تھا 🥀 - 
Ain_25
 

دکھ تو یہ ہے کہ وہ اب
بس خبر گیری ہی رکھتا ہے