‘فرض کریں کہ آپ کو سر درد کی شکایت ہے اور آپ دوا لیتے ہیں لیکن اس کے بعد بھی کچھ روز تک یہ آپ کو تنگ کرتا ہے تو ظاہر ہے آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں گے۔ ایسا ہی کچھ آپ کو دل ٹوٹنے کے بعد بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی تھیراپسٹ کے پاس جائیں اور اس بارے میں بات کریں۔ اس سے جڑی اداسی کو جھٹلائیں نہیں اور اس حوالے سے گھبرانے یا جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر دن ایک نیا دن ہو گا۔ فکر نہ کریں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
اتنا سا یاد رکھ مجھے اتنا سا یاد رکھ مجھے جیسے کسی کتاب میں بیتے دنوں کے دوست کا ایک خط پڑا ہوا ملے لفظ مٹے مٹے سے ہوں رنگ اڑا اڑا سا ہو لیکن وہ اجنبی نہ ہو