🥀 _*میرے الفاظ*_ 🥀 رویوں کو نرم رکھیں کہیں فاصلہ محسوس ہو تو خود نزدیک ہو جائیں سبب پوچھ لیں کوئی خاموش لگے تو خود بات کا آغاز کر لیں ہوسکتا ہے جسے آپ دوسرے شخص کی انا سمجھ رہے ہو وہ اسکی ڈپریشن ہو جس خاموشی کو قطع تعلقی سمجھ رہے ہیں وہ خود سے شکست ہو پہل کر لیں تعلق جوڑنے میں رابطہ کرنے میں مسکرانے میں کسی کو زندگی کی طرف واپس لانے میں
مخلص ہونا دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش جذبہ ہے، اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے مگر اچھے الفاظ تو دے ہی سکتے ہیں۔ الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگر تاثیر تو رکھتے ہیں۔ شاید آپکے الفاظ کسی کے لیے راہ حیات بن جائیں۔ ایسے لوگوں کو اللہ ذریعہ بنا دیتا ہے اپنے تک پہنچنے کا۔ وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں رقم ہوجاتے ہیں۔