سنن ابن ماجہ میں ہے: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "من اقتبس علما من النجوم، اقتبس شعبة من السحر، زاد ما زاد (أبواب الأدب، باب تعلم النجوم، ص:670، ج:4، ط: دار الرسالة العالمیة) ترجمه:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ جس نے علم نجوم میں سے کچھ حاصل کیا ، اس نے سحر (جادو ) کا ایک حصہ حاصل کرلیا ، اب جتنا زیادہ حاصل کرے گا گویا اُتنا ہی زیادہ جادو حاصل کرے گا۔
واضح رہے کہ ستاروں کے ذریعے مستقبل کے حالات جاننے کی کوشش کرنا اور اس پر یقین رکھنا حرام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ جس نے علم نجوم میں سے کچھ حاصل کیا ، اس نے سحر (جادو ) کا ایک حصہ حاصل کرلیا، لہذا ستاروں کو دیکھ کر مستقبل کے حالات بتانے والوں کو دیکھنا تصویر بینی کے گناہ کے ساتھ ساتھ اس کو سننے اور اس پر یقین رکھنے کا گناہ ہوگا، اگر دیکھنے والے کو اپنے اوپر اعتماد بھی ہو کہ وہ ان پر یقین نہیں کرے گا تب بھی اس کا سننا، دیکھنا اور پڑھنا مستقبل میں اس کے متعلق اعتقاد پیدا ہوجانے جیسے کئی مفاسد پر مشتمل ہے، لہذا اس کے دیکھنے، سننے اور پڑھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
کچھ لوگوں سے ہمارا خون کا رشتہ تو نہیں ہوتا ؛ پر ان سے تعلعقات بہت گہرے ہوتے ہیں پھر وہ چاہے ہمیں اپنا نہ بھی سمجھیں پھر بھی ہمیں اچھے لگتے ہیں تکبر سے پاک گفتگو، مفاد سے پاک رشته، لالچ سے پاک خدمت، اور... خودغرضی سے پاک Falak ka chaand
کہا جاتا ہے کہ مزاحمت کی سخت ترین قسم اپنے آپ سے مزاحمت کرنا ہے، آپ کا دل کچھ چاہتا ہے، اور آپ کا دماغ اسے روکتا ہے! کون زیادہ قابل اعتماد ہے، دل یا دماغ ؟؟
ایک مرتبہ قرآن مجید کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھنا تاثیر کے اعتبار سے ہزاروں کتابوں کو ہزار مرتبہ پڑھنے سے زیادہ پر اثر ہے۔ Reading the Holy Quran once with translation and commentary iz more effective than reading thousands of books a thousand times. علی حیدر شاہ کاظمی