ذرا ، ذرا سمیٹ کر بنایا ہے میں نے خود کو ۔
مجھ سے یہ نہ کہنا بہت ملیں گے تمہارے جیسے ۔
یوں تو ہم حال بگاڑے رکھتے ہیں اپنا
سنور جائیں تو قیامت آ جائے
💫🥀💯
پھر دل یہ کہہ رہا ہے چلو آرزو کریں
کچھ اور ہے نصیب مگر جستجو کریں
محفل سے بھی عزیز وہ تنہائی کیوں نہ ہو
جس میں ہم اپنے آپ سے کچھ گفتگو کریں
🌟💫🥀
بُجھے بُجھے سے عجیب دن ہیں
خواب ہے نہ خیال کوئی
نہ منظروں میں کوئی کشش ہے
نہ موسموں میں جمال کوئی
ہم اک دوجے کو اپنی اپنی
ادھوری آنکھوں سے دیکھتے ہیں
ہماری برسوں کی چاہتوں میں
اتر رہا ہے زوال کوئی
جو ہنسنا چاہیں تو اشک نکلیں
جو رونا چاہیں تو ہنستے جائیں
ہمارے جذبات گروی رکھ کے
بنا رہا ہے مثال کوئی
❤️🩹💫
مجھے کسی سے بھی قریب ہونا پسند نہیں ہے ۔۔ کیوں کے یہ لوگ جو زندگی میں قریب ہوتے ہیں ان سے کسی بھی قسم کی دوری ذہن کو ڈسٹرب کردیتی ہے ۔۔۔ چاہے وہ دوری وقت کی قلت کی وجہ سے ہو ۔۔۔ یا نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہو یا کسی کے چھوڑ جانے کی وجہ سے ہو۔
🦋🦋
محبوب سے جب نفرت ہو جائے تو وہ محبت سے زیادہ شدید ہوتی ہے
😶🌷
🥀
اچھی کتابیں,اچھے لوگ فوراً
سمجھ نہیں آتے,انہیں سمجھنا پڑتا ہے
بگڑوں جو کسی بات پہ، سنبھلتی نہیں ہوں میں
جو ٹھان لوں اک بار تو، بدلتی نہیں ہوں میں🙃
تم میں اگر انا ہے، تو میں بھی ہوں انمول
کشتیاں جلا دیتی ہوں، پلٹتی نہیں ہوں میں 🎀🙌
زندگی تنگ جو پڑتی ہے کسی بے بس پہ
خاک بن جاتے ہیں کچھ لوگ، ستارے جیسے
✨️🌸
کسی کی مجال جو مجھ ســے تلخ کلامی کرے
میں تو خود کو بھی
"جی محترمہ"
کہہ کر مخاطب کرتی ہوں
🥀❤️
میں سخت لہجے برداشت نہیں کرتی۔
میں کسی کو اجازت نہیں دیتی کہ مجھ سے
اونچی آواز میں بات کی جائے
جہاں مجھے اپنا وجود غیر ضروری لگے میں
اس منظر سے خود ہی ہٹ جاتی ہوں
مجھے بلاوجہ لوگوں کے پیچھے بھاگنا زہر لگتا ہے
یا تو مجھے ساری دنیا سے زیادہ اہمیت دی جائے
یا پھر میں آپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھ سکتی__؛
آپ اسکو میری انا پرستی یا خودپسندی کہہ سکتے ہیں
مگر میرے لیے یہ میری خوداری ہے
❤🥀🍂🍁
اے شبِ غم ہمیں رونے کی اجازت دے دے
خواب آنکھوں میں پرونے کی اجازت دے دے
یا سلیقے سے نبھا رسمِ محبت مجھ سے
یا کسی اور کا ہونے کی اجازت دے دے
مطلب بہت وزنی ہوتا ہے، جب نکل جاتا ہے، تو رشتہ بے معنی ہو جاتا ہے
🍂🖤
پھولوں کی طرح کھلے رہو ، چاہے حلات کیسے بھی ہو
🦋🌸🥀
"Tired,not of life,but of everything that pretends to be life..."
😶💫
مزاحمت کی آخری شکل یہ ہے کہ تم ہر چیز پر خاموش رہو، چاہے وہ معاملہ تمہیں اندر ہی اندر جلا رہا ہو۔
❤🩹
"Saans leti hun aur aik naya dress pasand aa jta hai"
👗😂🌺
کوئی حاجت ہو تو چلے آتے ہیں
لوگوں نے ہمیں مزار سمجھ رکھا ہے۔
✨🦋
💫جنتر منتر دھاگے شاگے جادو ٹونے والوں نے
تیری خاطر کیا کیا سیکھا تجھ کو کھونے والوں نے🌟🕷️۔
ایک طلسمی سرگوشی پر میں نے مڑ کر دیکھا تھا
مجھ کو پتھر ہوتے دیکھا پتھر ہونے والوں نے🖤
آؤ ۔۔۔۔ ہاتھ پکڑو۔۔
کہ آج چاند پر ٹہل آئیں ہم
مکمل خواب کے لئے
زمیں اب چھوٹی لگتی ہے۔۔
💞🌺
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain