ہم ناولز پڑھنے والوں کو کیا کہا جاتا ہے؟ رئیلیٹی کو فیس کرو،ان کہانیوں میں کیا رکھا ہے، وغیرہ وغیرہ۔۔۔ میں ایک بہت حقیقت پسند لڑکی ہوں لیکن مجھے یہ فیری ٹیلز پسند ہیں۔جنکو پڑھ کر میں انکی دنیا میں کھو جاتی ہوں۔ یہ کہانیاں ہی ہیں جو مجھے بعض دفعہ ہنساتی ہیں تو کبھی رلاتی ہیں۔ کبھی میرا دل کسی کردار کیلئے محبت سے لبریز ہوجاتا ہے تو کبھی کسی کردار کو اس کہانی سے نکالنے کا من ہوتا ہے۔ یہ ناولز مجھے تمام تلخیوں سے نکال کر اپنی دنیا میں لے جاتے ہیں۔ یہ ناولز ہی ہیں جنہوں نے مجھے بہت سی ایسی باتیں بھی بتائیں جن پر عمل کر کے میں ایک مختلف لڑکی بن گئی۔ ہاں!ہم ناولزادیاں مختلف ہی ہوتی ہیں۔ ہمیں کتابوں کی خوشبو پسند ہوتی ہے۔ ہاں!ہمیں کتابوں کی خوشبو مسحور کردیتی ہے۔ یہ ناولز ہی میری تنہائی کے ساتھی ہیں۔ ❤❤❤