Damadam.pk
Ambreen@'s posts | Damadam

Ambreen@'s posts:

Ambreen@
 

شہروز کا لہجہ نارمل تها مگر حباء کو اس کی ہر بات طنز لگ رہی تهی
تم یہ مسلط کرنا چاہتے ہو مجه پر کہ میں تمہاری بیوی ہوں. خدا کے لیے ایک یونیورسٹی ہی تو ہے جہاں میری پہچان کوئی نہیں جانتا تم وہاں تک مت پہنچو. حباء نے بیزاری سے کہا
کیا مطلب نا پہنچوں؟ حباء جب ہم ہزبینڈ وائف ہیں تو اس میں چهپانا کیسا.؟ شہروز کو اس کی بات بلکل سمجه میں نہیں آئی
پلیز مجهے ڈسٹرب مت کرو مجهے نوٹس بنانے ہیں. حباء نے اسے ٹوکتے ہوئے بات ختم کر دی اور بظاہر وہ نوٹس بنانے میں بزی ہو گئی مگر اس کا دهیان کہیں اور تها وہ آگے کا لائحہ عمل سوچنے لگی
###

Ambreen@
 

وه مڑا اور مسکرا کے اسے دیکهتے ہوئے کہا. اس سے پہلے کہ وہ کچه کہتی وہ آگے نکل گیا
###
تمہیں اپنے ڈاکومنٹس چینج کروانے چاہیئے حباء اب تم حباء اسحاق نہیں حباء شہروز ہو. شہروز کے سوال پہ اس کا تیزی سے لکهتا پین رک گیا اس نے چونک کر شہروز کو دیکها
ایسا کیوں کہہ رہے ہو تم. حباء کے دل کے چور نے اسے ڈرایا کہیں شہروز کچه جانتا تو نہیں
ارے بهئی چینج کروانے ہیں نا اب تم میری حباء ہو. شہروز اس کے پاس بیٹه کر بولا
ہاں مگر میں نے یونیورسٹی میں کسی کو نہیں بتایا کہ میں میرییڈ ہوں. اور میں فی الحال بتانا بهی نہیں چاہتی.حباء نے نظریں چرا لی
کیوں بهئی اتنا ہینڈسم اور گڈلکنگ ہے تمہارا ہزبینڈ تمہیں تو فخر سے بتانا چاہئے لڑکیاں تو خوش ہوتی ہیں ایسا بتاتے ہوئے.

Ambreen@
 

اسطرح ہتهیلی پہ دل لے کے پهرنے والی لڑکیاں نا تو مجهے پسند ہیں نا کسی بهی مرد کو.وہ ایک لمحے کے لیے رکے ٹهنڈے اور نرم لہجے سے کیئے گئے وار کیسے ہوتے ہیں حباء دیکه سکتی تهی
اچها لگنا انسان کے بس میں نہیں مگر اس کی نمائش کرتے پهرنا غلط ہے. تمہارا میں نہیں جانتا مگر میں کسی لڑکی کو کهلونا بنا کر اس سے دوستی کے نام پہ کهیلنے کو یر گز تیار نہیں ہوں پهر چاہے وہ آپ ہوں یا کوئی بهی لڑکی ہو.تیمور نے ساری کی امیدوں پہ پانی پهیر دیا تها
آپ اچهی لڑکی ہیں اچهی بن کے رہیں اپنا مقام اپنی عزت آپ کے اپنے ہاته میں ہے. اسے ان فضول کاموں میں ضائع کر کے نا تو اپنے والدین کو رسوا کریں اور نا اپنی پڑهائی کو متاثر کریں. تیمور نے اپنی بات ختم کی اور اٹه کهڑا ہوا.
سر ہماری بات پهر کب ہو گی؟ حباء کے سوال نے تیمور کو رکنے پہ مجبور کر دیا وہ کیسی لڑکی تهی
کبهی نہیں

Ambreen@
 

جی بیٹهیں. اونہوں نے کرسی کی طرف اشارہ کیا
میں اپنی بات کلئیر کر لوں؟ اگرآپ کو برا نا لگے تو. حباء نے مسکراتے ہوئے کہا
جی جی کریں. تیمور نے بک بند کر دی
سر مجهے آپ بہت پسند ہیں مجهے کوئی اتنا اچها نہیں لگا آج تک. میرا دل کرتا ہے بس آپ سے باتیں کرتی رہوں. حباء نے بالآخر کہہ ہی دیا
اچها.تیمور نے ایک لفظ پہ اکتفا کیا
اس لیے میں آپ سے بات کرنا چاہتی تهی آپ مجهے پلیز اپنا نمبر دے دیں آپ جب بهی فری ہوں گے میں آپ سے بات کر لیا کروں گی. حباء کی ہمت اور بڑهی
بس یا اور کچه کہنا ہے؟ انہوں نے نارمل سے لہجے میں اسے دیکهتے ہوئے پوچها
سر بس. حباء خجل سی ہو گئی
اوکے اب میں بولتا ہوں. اچهی لڑکیاں یہ حرکتیں نہیں کرتیں جو تمہاری ہیں. وہ خود کو اتنا سخت رکهتی ہیں کہ کوئی غیر مرد ان تک نہیں پہنچ سکتا.

Ambreen@
 

تمہیں تو کبهی غصہ کرتے نہیں دیکها میں نے. حباء نے اس کی بات کی تردید کی
نہیں میں بهی انسان ہوں مجهے بهی غصہ آتا ہے. ہاں تم پہ نہیں آتا تم پہ کبهی نہیں آسکتا مجهے غصہ. شہروز کی نظروں میں اس کے لیے بہت سارا پیار تها اور اب حباء اسی پیار سے بیزار آنے لگی تهی.
عورت اسی مرد کی طرف کشش محسوس کرتی ہے جس کو کهوجنے کا تجسس ہو اور شہروز میں اس کی دلچسپی کم ہونے لگی وہ ہر چیز میں اس کا مقابلہ تیمور سے کرنے لگی اور تیمور کے مقابلے میں شہروز کے نمبر کم ہوتے جا رہے تهے روز روز.
###
سوری سر کل کے لیے. وہ آج پهر اس کے سر پر کهڑی تهی
اٹس اوکے. میں کچه زیادہ بول گیا تها. سر تیمور نے نرم لہجے میں اس سے معذرت کی
ارے نہیں سر آپ سے کوئی گلہ نہیں مجهے. حباء تو جیسے کهل گئی.
میں دو منٹ ادهر بیٹه سکتی ہوں. حباء نے پهر سے امید بانده لی

Ambreen@
 

ناراض ہو. رات کو بستر پہ آتے ہی اس نے شہروز سے پوچها وہ لیپ ٹاپ گود میں رکهے کام بہت بزی نظر آرہا تها
کس بات پہ. شہروز نے لیپ ٹاپ سے نظریں ہٹا کر اسے دیکها
میں نے کل مس بی ہیو کیا تمہارے ساته. حباء نے شرمندگی سے کہا
پاگل بلکل نہیں. شہروز نے اس کی بات پہ مسکراتے ہوئے پهر نظریں لیپ ٹاپ پہ جما لی
نہیں میں نے غلط کیا تها مجهے افسوس ہے. حباء نے اپنا گلٹ کم کرنا چاہا
حباء مت سوچو ایسا. ہو جاتا ہے کبهی کبهی انسان چڑچڑا. میں بهی ہو جاتا ہوں جب تهکا ہوتا ہوں. شہروز نے پوری توجہ سے اسے دیکهتے ہوئے تسلی تهی

Ambreen@
 

زینب نے اس کی بات کی بلکل تردید کر دی
میں اسے بهٹکا رہی تهی تہیں پتا بهی ہے تم کیا کہہ رہی ہو؟ حباء کو اس کی بات پہ شاک لگا
صیح کہہ رہی ہوں اگر وہ مضبوط کریکٹر کے نا ہوتے تو کب کا تم سے تعلقات بنا چکے ہوتے پهر تمہارے گهر والوں کی عزت کیا رہ جاتی. ویسے تمہاری فیملی میں کون کون ہے میں نے جب بهی پوچها تم نے بات بدل دی. ذینب کو ایکدم سے خیال آیا تو چونک کر پوچها
بس ابو اور میں ہیں. حباء نے نظریں چراتے ہوئے
چلو اٹهو اب چلتے ہیں کلاس کا ٹائم ہونے والا ہے اور مجهے بهوک بهی لگ رہی ہے. حباء نے جلدی سے بات بدل دی

Ambreen@
 

بهی غلط ہے حباء اسلام میں کہیں ایسی اجازت نہیں دی گئی کہ ہم کسی غیر محرم سے تنہائی میں گفتگو کریں. اس سے نرم لہجے میں بات کریں. اور عورت کا وقار اور مرتبہ تو خدا نے بہت بلند بنایا ہے ایک عورت اپنے نفس کو جب خود پہ حاوی ہونے دے تو وہ پهر چاہے جو کرتی رہے اس کے لیے ہر رشتہ جائز ہوتا ہے. ذینب نے لہجہ نرم رکها وہ اس کی دوست تهی اور غلط رستہ پہ جانے والوں کو پیار سے روکا جاتا ہے واپس بلایا جاتا ہے
اور جو انہوں نے میری اتنی انسلٹ کی اس کے لیے اسلام کیا کہتا ہے کہ ایک عورت سے اسطرح بات کرو. حباء نے طنزیہ نظریں اس پر جمائے رکهیں
انہوں نے بلکل ٹهیک کیا جو بهی کیا. تمہیں کوئی حق نہیں پہنچتا تم ایک ایسے مرد کو اس کے راستے سے بهٹکانے کی کوشش کرو جو راہ راست پہ چل رہا ہو. اور پهر انہوں نے تمہیں بہت برداشت کیا اس کے بعد ایسا ری ایکشن آنا نیچرل بات تهی.

Ambreen@
 

میں نے تمہیں سمجهایا تها ایسا کچه مت کرو غلط کام کا انجام ہمیشہ غلط ہوتا ہے. ذینب نے اس کے چست پجامے اور تنگ قمیض پہ طائرانہ نظر نظر ڈالی دوپٹہ بے فکری سے گلے میں ڈالے اس کا حلیہ مردوں کو دعوت دینے کے لیے کافی تها مگر فی الحال یہ ٹاپک چهیڑنا نا مناسب تها
پلیز اب تم یہ لیکچر مت شروع کرو. چهوٹی سوچ ہے تم لوگوں کی تب ہی غلط سوچتے ہو تم لوگ بهی اور سر تیمور بهی. حباء نے خفا لہجے میں کہا.
اگر تمہہں لگتا ہے غیر محرموں سے دوستی نا رکهنا چهوٹی سوچ ہے تو مجهے فخر ہے اس بات پہ. تم آجکل کی لڑکیاں اپنی عزت نفس کو کس آسانی سے روند دیتی ہو فقط چند خواہشات کے لیے. اور ایسی خواہشات جو سراسر غلط ہیں. ذینب نے تیز لہجے میں کہا
غلط سے تمہاری کیا مراد ہے؟ میں کوئی غلط رشتہ نہیں بنایا ان کے ساته کہ تم مجهے یہ بات کہہ رہی ہو.حباء نے بیزاری سے کہا

Ambreen@
 

اوکے چلو باہر چلتے ہیں تمہارا موڈ فریش ہو جائے گا. شہروز نے مزید کریدنا مناسب نہیں سمجها
نہیں میرا کہیں جانے کا موڈ نہیں. حباء کم از کم اس وقت اس شخص کو نہیں دیکهنا چاہتی تهی.
پهر مجهے بتاو کیا مسئلہ ہے. شہروز نے نرمی سے اس کا ہاته تهام کر پوچها
کوئی مسئلہ نہیں ہے بتا چکی ہوں شہروز تم مجهے فی الحال اکیلا چھوڑ دو. حباء نے بد تمیزی سے اپنا ہاته کهینچ لیا.
ٹهیک ہے مگر کهانا تو کها لو. شہروز نے بات بدلنا چاہی
فار گاڈ سیک شہروز کیا پرابلم ہے تمہیں. الجهن ہونے لگتی ہے مجهے تمہاری اس محبت سے. میں تمہارے جیسی اچهی نہیں ہوں مجهے فی الحال چهوڑ دو. حباء کی برداشت ختم ہو گئی. شہروز شاک سے اسے دیکهتا رہا اور کچه بغیر خاموشی سے اٹه گیا.

Ambreen@
 

تم ایک جاہل لڑکی ہو. امید ہے آئیندہ مجه سے بات کرنے کی کوشش نہیں کرو گی. وہ نفرت بهری نظروں سے اسے دیکهتے ہوئے آگے بڑه گئے اور حباء میں اتنی ہمت نہیں رہی تهی کہ اس کے پیچهے جائے اس کے قدم زمین میں دهنس چکے تهے وہ آس پاس دیکهنے کے قابل نہیں رہی تهی سامنے کهڑی ذینب افسوس بهری نظروں سے اس لڑکی کو دیکه رہی تهی
###
کیا ہوا تمہاری طبیعت تو ٹهیک ہے نا. وہ یونیورسٹی سے آتے ہی اپنے روم میں بند ہو گئی تهی اتنی زلت اتنی رسوائی؟ وہ شرمندگی سے وہاں رک نہیں سکی اور واپس گهر آگئی
ہاں ٹهیک ہے. حباء نے مختصر جواب دیا
تو کیا ہواپریشان لگ رہی ہو. شہروز نے فکرمندی سے پوچها
نہیں ہوں پریشان. حباء نے جهنجهلا کر کہا

Ambreen@
 

مگر آپ کو بات کرنے میں کیا پرابلم ہے؟ یہ تو ایک نارمل سی بات ہے جس کلاس سے ہم تعلق رکھتے ہیں وہاں دوستی کرنا کوئی غلط چیز نہیں سمجهی جاتی. حباء ان کے ساته چلنے لگی
ہم نہیں آپ.... آپ اس کلاس سے تعلق رکهتی ہیں جہاں مردوں سے تعلقات بڑهانا ایک عام سی بات ہو گی. میرے نزدیک یہ ایک گهٹیا عمل ہے. انہوں نے شعلہ بار نظروں سے اسے گهورا اور ایکدم سے رک گئے
اور میں آپ سے بات کروں کیوں؟ کیا لگتی ہو میری کوئی چچا کی بیٹی ہو خالہ ذاد ہو ماموں ذاد ہو؟ کیوں کروں بات میں بتاو....
حباء کی چلتی زبان ایکدم سے رک گئی
مطلب کوئی انا کوئی عزت نفس کوئی تمیز نہیں ہے تم میں؟ کب سے برداشت کر رہا تمہیں. پهر بهی چپ رہا ورنہ اتنا غصہ تها کہ پهٹ پڑوں. وہ قہر آلود نظروں سے اسے گهورتے ہوئے پهٹ پڑے
یہ دوستیاں غیر مردوں سے ماڈرن ہونا نہیں جاہل ہونے کی علامت ہے

Ambreen@
 

پهر آپ غصہ تو نہیں ہوں گے؟ حباء نے محتاط لہجے میں پوچها
مجهے یہ سب نہیں پسند. اور ایک لڑکی کو یہ سوٹ نہیں کرتا کہ وہ اسطرح کسی غیر مرد سے بیٹهی باتیں کرے. تیمور نے تحمل سے اپنی بات کی
مگر سر اس میں پرابلم کیا ہے میں بس آپ سے دوستی کرنا چاہتی ہوں اور کچه نہیں. حباء نے روانی سے بات کی جیسے اپنی بات سمجهانا چاہتی ہو
دوستی؟؟؟؟ کیوں؟ تیمور نے ناگواری سے اسے دیکها
بس ایسے ہی. مجهے اچها لگے گا بات کرنا آپ سے. حباء کا ڈر ختم ہونے لگا
آئیندہ اسطرح مجه سے بات کرنے کوشش مت کیجئے گا. تیمور نے اسے زہر خند نظروں سے گهورا اور اٹه گیا
سر آپ پهر سے خفا ہو رہے ہیں کم از کم میری بات مکمل تو ہونے دیں. حباء بهی ان کے ساته کهڑی ہو گئی.
میں برداشت سے کام لے رہا ہوں بہتر ہے دور رہو مجه سے. تیمور نے ہلکی آواز میں کہا اور تیزی سے وہاں سے نکلتا گیا

Ambreen@
 

میں یہاں بیٹه سکتی ہوں؟ حباء نے انہیں کینٹین میں چائے پیتے دیکها تو اپنی چائے لے کر وہی آگئی.
جی بیٹهیں. ان کے لہجے میں اس کے لیے کچه نہیں تها نا کل والی تلخی نا کوئی شناسائی. حباء کو حوصلہ ہوا کہ آج ان کا موڈ ٹهیک تها.
آپ کل میری بات سنے بغیر ہی چلے گئے. حباء نے ڈهیٹوں کی طرح پهر وہی سے بات شروع کی. تیمور بنا کوئی جواب دیئے چائے پیتا رہا مگر وہ محتاط نظروں سے آس پاس کے لوگوں کو دیکه رہا تها.
میں آپ سے کچه بات کرنا چاہتی تهی فرصت میں اس لیے میں نے سوچا کہ آپ کا نمبر لے کر کال پہ بات کر لوں.حباء کو ان کی خاموشی سے کچه حوصلہ ہوا
جی کریں بات سن رہا ہوں میں. تیمور نے چائے کا کپ ٹیبل پر رکه دیا

Ambreen@
 

شہروز کہتا تها میں نے ہمیشہ خود کو اپنے جذبات کو سنبهال کر رکها کہ یہ اس کی امانت ہیں جو میری ہمسفر ہوگی. اور اپنے نفس پہ قابو رکهنا بهی ایک جہاد ہے...... مگر میں کیا کر رہی ہوں؟میں کیا کرنے جا رہی تهی؟ کیا ذینب ٹهیک کہتی ہے کہ اس دوستی کا کوئی مطلب نہیں...... مطلب؟؟؟ ہاں یہ اپنا مطلب ہی تو ہے کہ میں اپنی غلط خواہشات کے پیچهے چل پڑی...
اس نے جهکا سر اٹها کے سر تیمور کو دیکها اوففف... اس نے آنکهیں بند کر لیں. اس انسان سے میں کیسے گریز کر سکتی ہوں.... اس سے کیا بهی کیسے جا سکتا ہے... اس سے کرنا بهی کیوں چاہیئے. ایک لمحے میں سب بهول گیا ہر چیز پیچهے رہ گئی اس کے چہرے پہ مسکراہٹ ابهری اور وہ لیکچر دیتے سر تیمور کو فرصت سے دیکهنے لگی.

Ambreen@
 

قسط_نمبر_03
وہ اب سر تیمور سے دور دور رہنے لگی اتنی انسلٹ کے بعد ان سے بات کرنا بنتا نہیں تها اور کچه وہ ان کے رویے سے خوفزدہ بهی تهی. شہروز سے اس کی شادی اس کی رضامندی سے ہی ہوئی تهی وہ بہت اچها انسان تها خود سے جڑے ہر رشتے کی کئیر کرنا اس کے جیسے مرد بہت کم ہوتے ہیں نایاب ہوتے ہیں اور ان کی اتنی ہی قدر کرنی چاہیے جتنے کے وہ حقدار ہوتے ہیں. حباء کو بهی اس کی قدر تهی وہ اس کا شوہر تها اس لیے اسے بہت پسند تها. ایک پرسکون زندگی کسی جهیل کی مانند گزررہی تهی. اس جهیل میں پہلا پتهر تب پڑا جب تیمور حسن کو اس نے دیکها......

Ambreen@
 

جی بولیں. تیمور نے برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن انداز میں اس کی طرف دیکها اور ہاته سینے پہ بانده کے اس پہ نظریں جما لیں.
سر کچه بات کرنی تهی. حباء ان کے اس انداز پہ کنفیوز ہو رہی تهی
وہی پوچه رہا ہوں مس حباء بولیں. اس نے نظریں اب بهی نہیں ہٹائیں
اگر آپ برا نا مانیں تو میں کچه مانگ سکتی ہوں آپ سے؟ حباء نے اٹکتے ہوئے اپنی بات مکمل کی اور ان کے جواب کا ویٹ کرنے کے لیے رکی. مگر وہ اسی طرح سینے پہ ہاته باندهے اسے دیکهتے رہے.
اف یو ڈونٹ مائینڈ میں آپ کا نمبر لے سکتی ہوں؟ مجهے کچه بات......
نہیں. تیمور نے اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے کاٹ دی
جی؟؟؟ حباء کو اس جواب کی توقع نہیں تهی اس نے حیرت سے انہیں دیکها وہ بنا کوئی اور بات کیے وہاں سے نکل گئے حباء کا چہرہ اس انسلٹ سے سرخ ہو گیا وہ وہی کهڑی انہیں دور جاتا دیکهتی رہی

Ambreen@
 

کوئی غلط کام کرنے نہیں جا رہی. حباء کو سمجه میں نہیں آیا وہ اسے کیا جواب دے
اوکے تمہیں وہ اتنے پسند ہیں تو ان سے شادی کر لو. تم خوبصورت ہو ایجوکیٹڈ ہو اچهی فیملی کی لگتی ہو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا. ذینب نے بہت ٹهنڈے لہجے میں اس کے منہ پہ ایک زور دار تهپڑ مارا تها جس کی گونج اسے اندر تک ہلا گئی وہ کچه نا بول سکی وہ خالی نظروں سے اسے دیکهنے لگی.
شادی؟؟ وہ زیر لب بڑبڑائی اس کی نظروں کے سامنے شہروز کا مہربان چہرہ آگیا
###
اس نے سوچ لیا تها وہ کوئی غلط حرکت نہیں کرے گی وہ میریڈ ہے اور اسے شہروز جیسے ہزبینڈ کے ساته ایسا نہیں کرنا چاہیئے.
مگر سر تیمور کو سامنے دیکه کر وہ سب بهول گئی. شہروز کہیں بہت پیچهے رہ گیا. وہ ایک بار پهر انہیں مخاطب کر بیٹهی.
سر آپ سے کچه بات کرنی ہے. وہ ڈهیٹوں کی طرح پهر سے ان سے بات کرنے پہنچ گئی.

Ambreen@
 

تمہارا دماغ تو نہیں چل گیا تم ان سے نمبر لو گی؟ ذینب کو اس کی بات پہ شاک لگا
تمہارا مسئلہ کیا ہے ذینب اپنامائنڈ سیٹ رکهو اس میں کوئی پرابلم نہیں میں بس ان سے فرینڈشپ کرنا چاہتی ہوں. حباء اب پچهتا رہی تهی ذینب سے یہ بات شئیر کرنے پہ
اوکے تم اپنے پیرنٹس کو بتا دو اس فرینڈسپ کا پهر وہ اجازت دیں تو کر لو. ذینب نے تیز لہجے میں کڑوی بات کی
واٹ؟ میں اپنی فیملی سے ایسی بات کروں؟ حباء کو اس کی دماغی حالت پہ شبہ ہوا
کیوں؟ جب تم ایک غیر محرم سے دوستی کو برا نہیں سمجهتی تو اپنی فیملی کو بتانے میں کیوں اسطرح ری ایکٹ کر رہی ہو؟ ذینب نے اسے لاجواب کر دیا
ہر وہ چیز جو ہم اپنے گهر والوں کو بتانے سے شرمندہ ہوں وہ کیسے صیح ہو سکتی ہے حباء؟ ذینب نرم لہجے میں بہت کڑوی باتیں کر رہی تهی.
اجکل یہ چیز نارمل ہے یار دوستی کرنے میں کوئی حرج نہیں.

Ambreen@
 

تم ان سے محبت کرتی ہو؟ زینب جیسی لڑکی کے لیے یہ اچها لگنا کوئی اچهی بات نا تهی.
توبہ تم تو محبت تک پہنچ گئی. حباء نے استحزایا ہنستے ہوئے کہا
تو یہ اچها لگنا کیا ہے؟ ایک غیر محرم کا اچها لگنا مجهے تو بہت بے تکی بات لگ رہی. زینب کو یہ بات بلکل اچهی نہیں لگی تهی
اففففف ذینب واٹ نا محرم. وہ ہمارے ٹیچر ہیں مجهے اچهے لگے بس. حباء نے اس کی بونگی بات پہ چڑ کر رہا
اچهے تو وہ مجهے بهی لگتے ہیں ہمارے ٹیچر ہیں قابل احترام ہیں مگر اس کا مطلب یہ تو نہیں میں جا کر ان سے بات کروں کہ مجهے آپ اچهے لگتے ہیں. ذینب بحث پہ اتر آئی
تو یار اس میں پرابلم کیا ہے اگر میں ان سے بات کروں میں چاہتی ہوں ان کا نمبر لے لوں اور ان سے بات کروں بس سمپل اس میں نا محرم والا راگ مت الاپو میں کچه غلط نہیں کر رہی. حباء نے مشکل بات کو آسانی سے پیش کیا