القرآن - سورۃ نمبر 90 البلد آیت نمبر 16-20 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے یا کسی مسکین کو جو مٹی میں رل رہا ہو۔ ۞ پھر وہ ان لوگوں میں بھی شامل ہوا جو ایمان لائے ہیں، اور جنہوں نے ایک دوسرے کو ثابت قدمی کی تاکید کی ہے، اور ایک دوسرے کو رحم کھانے کی تاکید کی ہے۔ ۞ یہی وہ لوگ ہیں جو بڑے نصیب والے ہیں۔ ۞ اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے، وہ نحوست والے لوگ ہیں۔ ۞ ان پر ایسی آگ مسلط ہوگی جو ان پر بند کردی جائے گی۔۞ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 90 البلد آیت نمبر 9-15 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے ؟ ۞ اور ہم نے اس کو دونوں راستے بتا دیئے ہیں۔ ۞ پھر وہ اس گھاٹی میں داخل نہیں ہوسکا۔ ۞ اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ گھاٹی کیا ہے ؟ ۞ کسی کی گردن (غلامی سے) چھڑا دینا ہے۔ ۞ یا پھر کسی بھوک والے دن میں کھانا کھلا دینا ۞ کسی رشتہ دار یتیم کو۔ ۞
القرآن - سورۃ نمبر 90 البلد آیت نمبر 1-8 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔ ۞ جبکہ (اے پیغمبر) تم اس شہر میں مقیم ہو ۞ اور (قسم کھاتا ہوں) باپ کی اور اس کی اولاد کی۔ ۞ کہ ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔ ۞ کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس پر کسی کا بس نہیں چلے گا ؟ ۞ کہتا ہے کہ : میں نے ڈھیروں مال اڑا ڈالا ہے۔ ۞ کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں ؟ ۞ کیا ہم نے اسے دو آنکھیں نہیں دیں ؟ ۞
جو بھی ہو ایک بات ہے سب دے زیادہ خوشی تب ہوتی ہے جب کوئی آپ کی وجہ سے خوش ہو چاہے وہ ایک فقیر ہی کیوں نہ ہو۔ ☺😊خواہ آپ کو دشمن سمجھنے والا ہو 😇😇😇😇sab khush rho hmesha Ameen.☺😊
ہم سب اچھے دکھنا تو چاہتے ہیں پر اچھے بننا نہیں چاہتے۔ C.p حالانکہ ہمیں اچھا بننے کی ضرورت ہے خود کو اچھا دکھانے اور ثابت کرنے کی نہیں۔ #اللہ پاک نیت دیکھتے ہیں اگر دکھاوا ہے تو فائدہ نہیں