یا اللہ ہم سب کو پانچ وقت کا نمازی بنا دے ۔ یا اللہ ہمارے دلوں سے دنیاوی محبت نکال کر صرف اپنی محبت ڈال دے۔ ہمیں ویسا بننے کی توفیق عطا فرما جیسے آپ کو پسند آجا ئیں۔ آمین یا رب العالمین
القرآن - سورۃ نمبر 92 الليل آیت نمبر 18-21 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے (اللہ کے راستے میں) دیتا ہے۔ ۞ حالانکہ اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں تھا جس کا بدلہ دیا جاتا۔ ۞ البتہ وہ صرف اپنے اس پروردگار کی خوشنودی چاہتا ہے جس کی شان سب سے اونچی ہے۔ ۞ یقین رکھو ایسا شخص عنقریب خوش ہوجائے گا۔۞ ؏