good bye!


پریتم ایسی پریت نہ کریو
جیسی کرے کھجور
دھوپ لگے تو سایہ ناہیں
بھوک لگے پھل دور۔۔۔۔
پریت نہ کریو پنچھی جیسی
جل سوکھے اڑ جائے۔۔۔۔
پریت تو کریو مچھلی جیس
جل سوکھے مر جائے۔۔۔۔
پریت کبیرا ایسی کریو
جیسی کرے کپاس
جیو تو تن کو ڈھانکے
مرو تو نہ چھوڑے ساتھ
شاعر: بھگت کبیر
سی کے لب ایک قیامت سی اٹھا دی جائے
رہ کے خاموش ذرا دھوم مچا دی جائے
اب تو صیاد کو بھی کوئی سزا دی جائے
اس قفس ہی میں ذرا آگ لگا دی جائے
جس کو دیکھو وہی صحرا میں چلا آتا ہے
راستے میں کوئی دیوار اُٹھا دی جائے
دل میں کب تک رہے امید کا ویران محل
اب تو یہ کہنہ عمارت بھی گرا دی جائے
تیرا دیوانہ تو ویرانہ نہیں چھوڑے گا
کوئی بستی اسی جنگل
میں بسا دی جائے
حسن اکبر کمال
کچھ لوگ “مدد چاہیے” نہیں کہتے
وہ بس خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔
وہ “میرے ساتھ بیٹھو” نہیں کہتے
بس دیر تک آنکھوں میں دیکھتے ہیں
شاید یہ جاننے کے لیے کہ آپ ابھی بھی موجود ہیں۔
وہ “مجھے تنہا مت چھوڑو” نہیں کہتے
بس اپنی آواز مدھم کر لیتے ہیں
شاید اس امید میں کہ کوئی خاموشی کو سن لے۔
کبھی وہ “مجھے تمہاری ضرورت ہے” نہیں کہتے
بس بے وجہ پرانی تصویریں دیکھتے ہیں
شاید ماضی میں وہ کچھ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں جو آج کھو گیا ہے۔
لہٰذا جب وہ آخر کار کہتے ہیں “خیال رکھنا”
تو سمجھ جائیے، یہ ایک دعا ہے
جو لبوں سے نہیں، دل سے نکلتی ہے۔
احساسات ہمیشہ الفاظ میں قید نہیں کیے جا سکتے،
کبھی کبھی
خاموشی سب سے بلند چیخ ہوتی ہے۔
بس... سننے کے لیے دل چاہیے۔
کربِ تنہائی
کون رویا، کون سویا 🖤
رات رکھ لیتی ہے بھرم سب کا ✨
محبت بے دهیانی هے
محبت بے اراده هے
کسی کے پاس کم کم هے
کہیں حد سےزیادہ هے
کبهی یہ سانولی رُُت هے
هرا سا یہ لبادہ هے
یہ بچوں کی شرارت هے
یہ مٹی کے کهلونے سی
کہیں پہ هیر جیسی هے
کہیں گمنام رادها هے
محبت کتنی سادہ هے
یہ وہ رستہ هے جس کے سامنے
اک اور رستہ هے
نہ منزل هے
نہ کوئی واپسی کا اس میں وعده هے
محبت بے دهیانی هے
محبت بے اراده هے..
تمہارا پیچھا چھوڑ دیا میں نے
میں سونے کا بہانہ کر کے اکثر سنتا رہتا ہوں
مِرے بارے میں جو باتیں در و دیوار کرتے ہیں
✍️ : راجیش ریڈی
(یوم پیدائش 22 جولائی 1952)
Stop checking your phone
Every minute
They are not Even think
About you.
95 فصید عورتیں جا-ہل ہوسکتی لیکن مردوں کی طرح ظا-لم نہیں،
وہ کبھی پانچ سال کے بچے کا ر ی پ نہیں کرتی،وہ کبھی کفن میں لپٹی لا**شوں سے اپنی ہو-س پوری نہیں کرتی،وہ کبھی نکاح کا جھانسہ دے کر دوستوں کے ساتھ ملکر عزت نہیں لو-ٹتی،وہ کبھی راہ چلتے مرد کو سٹیاں نہیں مار_تی،وہ کبھی استاد یا عام شخص کے روپ میں کسی دوسرے کو ہرا**ساں نہیں کرتی،وہ کبھی زیا-دتی کے بعد لا**ش کو دریا میں نہیں پھینکتی،
ہاں عورت جاہل ہوسکتی مگر در-ندہ صفت نہیں!
ھمارے درمیان محبت کا سب خوبصورت پہلو وہ خط ھوتے جو میں تمہیں لکھتا
جنہیں پڑھ کر، ھر لفظ میں تمہیں، میرا دل پرویا لگتا
اے میرے کل جہاں کے مالک اپنی رضا میں راضی کردے
سکون دے میرے مولا
😢
وہ جسے زخم لگا کر ہمیں , تسکین ملی
ہم کو محبوب وہی شخص وہی شخص رہا
ایک دنیا کی طلب ہم تھے مگر ہم کو سدا
ہائے مطلوب وہی شخص وہی شخص رہا
فضل الرحمن





submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain