-" کبھی کوئی خوشی مل جائے تو میں زیادہ خوش نہیں ہو پاتی، اگر وہ خوشی چھن گئی تو؟ اگر میں خوش ہوئی تو بعد میں رونا پڑ گیا تو؟ کیا یہ ناشکری ہے ۔۔۔؟؟ نہیں پتا نصیب میں کیا ہے، مگر یہ اندازہ ہو چکا کہ مجھے خوشی راس نہیں آتی_" 🙂💔 💙
جس تکلیف سے ہم گزر چکے ہوتے ہیں اسی تکلیف سے کوئی اور گزر رہا ہو تو ہم اُسے کہتے ہیں ہاں سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔ ایسا ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے بولے گئے یہ الفاظ اس کا درد کم نہیں کر سکے اس کے لئے مرہم نہیں بن سکتے کیونکہ جب زخم تازہ ہوتا ہے تو اسکی تکلیف بہت ہوتی ہے اور جب زخم بھر جاتا ہے تو صرف نشان رہ جاتا ہے۔ اس لئے وقت کے ساتھ ہی سب ٹھیک ہوتا ہے دل۔۔ کے زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے یہ نہیں کے وقت کے ساتھ ہم سب بھول جاتے ہیں بات یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ہم جینا سیکھ جاتے ہیں پھر صرف نشان رہ جاتے ہیں۔۔ ہاں اور یہ بھی سچ کے ہم پھر پہلے جیسے نہیں رہتے۔۔🥀🙂
🌸🎀"- " جب اللہ کو کسی انسان کا سجدہ کرنا پسند آجاتا ہے تب وہ خود ایسے اسباب بناتا ہے کہ انسان سجدہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے, اور اگر کسی چیز کا خیال آپکے دل سے نہیں نکل رہا جسے آپ بھولنا چاہتے ہوں تو سمجھ جائیں کہ وہ آپ سے اس خیال کے ذریعے رابطہ بحال رکھنا چاہتا ہے, یعنی اسے آپکی آواز بھا گئی ہے, 🌸♥ آپکے مانگنے کی تڑپ اسے پیاری لگتی ہے, اور جس سے وہ خود رابطہ رکھنا چاہے اس کے مقدر کی تو بات ہی کیا ہے, بس پھر جو سجدے میں گر جاتا ہے اور اللہ کی محبت کی لاج رکھتا ہے پھر اللہ بھی اس کی محبت کی لاج رکھتا ہے, بکھرنا عارضی ہوتا ہے پھر اس رب کا سمیٹ لینا مستقل ہوجاتا ہے ۔ " ✨
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain