اچھی آنکھوں کے پجاری ہیں میرے شہر کے لوگ تُو میرے شہر میں آئے گا__ تو چھا جائے گا ہم قیامت بھی اُٹھائیں گے تو ہو گا نہیں کچھ تُو فقط آنکھ اُٹھائے گا__ تو چھا جائے گا پھول تو پھول ہیں وہ شخص اگر کانٹے بھی اپنے بالوں میں سجائے گا__ تو چھا جائے گا یوں تو ہر رنگ ہی سجتا ہے برابر اس پر سرخ پوشاک میں آئے گا__ تو چھا جائے گا جس مصور کی نہیں بکتی کوئی بھی تصوير تیری تصوير بنائے گا__ تو چھا جائے گا *سیاہ پوش* 🖤