💫 _*خاموشی۔۔۔*_ 💫 میں نے اپنی زندگی کے گزرے ہوۓ چند سالوں سے جو سیکھا ہے وہ ہے خاموش ہو جانا۔۔ کوٸی دل دکھاۓ،خاموش ہو جاٶ۔ کوٸی آپ کے بارے میں غلط بات کرے،خاموش ہو جاٶ۔ رونے کا دل چاہے،خاموش ہو جاٶ ۔ ازیّت حدوں کو چھونے لگے،خاموش ہو جاٶ ماضی کے دکھ دن و رات کے کسی بھی پہر آپ کو رلائیں خاموش ہو جاٶ۔ کوٸی آپ کو آپ کی برداشت کی آخری حد تک ستاۓ،تب بھی خاموش ہو جاٶ ۔ قسم سے آپ کی اس خاموشی کا اجر آپ کو آپ کا رب ایسے عطا کرے گا کہ آپ کی آنکھیں تشّکر سے بھیگ جائیں گیں ،٠آپ کا دل ان شکر کے سجدوں میں ہی کہیں رہ جاۓ گا اور اس لمحے آپ کو احساس ہو گا کہ خاموش ہو جانا کس قدر بہتر ہے گلہ و شکوہ کرنے سے۔ "خاموشی اتنی گہری ہونی چاہیئے، کہ ناقدری کرنے والوں کی چیخیں نکل جائیں