Damadam.pk
Armaan_5's posts | Damadam

Armaan_5's posts:

Armaan_5
 

اظہار کرنے سے کتراتی تھی وہ
سو اس نے یہ طریقہ استعمال کیا
اس سال میری سالگرہ پہ
اس نے تحفے میں مجھے
❤!شال پہ کاڑھ کہ دل دیا
ف ت

Armaan_5
 

خیر ہو، ایسا لگتا ہے پھر سے پنجرہ کھل گیا ہے۔ آج امجد اسلام امجد گئے اور اگلے دن ضیا محی الدین نے اردو کو اداس کردیا۔
اردو نے خود کو ان کے رنگ میں کتنا رنگ دیا تھا۔ اب تو وہ بات بھی انہی کے لہجے میں کرنے لگی تھی۔
فرنود عالم

Armaan_5
 

ایک وقت ایسا آیا تھا لگتا تھا پنجرہ کھل گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک آرٹسٹ اڑتا جا رہا ہے۔
آج اداکار عرفان خان گئے اگلے ہی دن رشی کپور چلے گئے۔ ایک دن بڑے فکشن نگار مشرف عالم ذوقی گئے اور اگلے ہی دن ان کی اہلیہ تبسم فاطمہ چلی گئیں۔ وہ بھی ادیب، نقاد، شاعرہ اور پروڈیوسر تھیں۔
اور پھر آصف فرخی، شمس الرحمان فاروقی اور شمیم حنفی ایسے گئے جیسے یہ جانا انہوں نے باقاعدہ پلان کیا ہوا تھا۔
ایک ذرا سا وقفہ آیا۔ پھر اچانک سے پنجرہ کھلا۔ آج لتا منگیشکر گئیں کل بپی لہری چلے گئے۔ ساتھ ہی کے کے نے بھی الوداع کہہ دیا۔ نیرہ نور اور گوپی چند نارنگ نے بھی سامان باندھ لیا۔ (بلقیس ایدھی بھی اسی عرصے میں گئیں)

Armaan_5
 

،میں نے تمہیں چُنا
ہاں تمہیں، کیوں کہ مجھے احساس تھا کہ تم میرا کمزور پہلو جان چکی ہو اور تم میری ناقص روح کو پرسکون راستے پر لے چلو گی
میں نے تمہیں چُنا کیوں کہ مجھے احساس تھا کہ یہ زندگی بس تمہارے لائق ہے۔
پابلو نیرودا

Armaan_5
 

میرا بہت دل چاہتا ہے میں خوش رنگ، باتیں کروں جن سے خوشبو آئے، محبتوں کے نئے نئے ذائقے اپنی زبان پر محسوس کروں اور وہ شیرینی اپنے پیاروں کے ساتھ بھی بانٹوں مگر میری زندگی کی پگڈنڈی بڑی کیچڑ بھری ہے، جس میں خوف، موت اور بغیر نام کے ڈھیر سارے دکھ گوندھے ہوئے ہیں۔ تلخیاں میری باتوں کا گلا خراب کر دیتی ہیں اور پھر دل چاہتا ہے سب روشنیاں بجھا کر اندھیروں کے سفر میں اپنی ذات کو تیاگ دیا جائے۔
اس سب کے باوجود تم اور تمہاری محبت مجھے یاد کرواتی ہے کہ محبت کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ تم ہمیشہ مجھے بتاتی ہو کہ تھوڑی سی ہی سہی مگر کچھ نہ کچھ شیرینی میری انگلیوں سے قطرہ قطرہ رس رہی ہے جو کہیں گرتی ہے تو خوش رنگ پھول اگ آتا ہے اور اس پھول کا نام محبت ہے۔
❤بہت محبت پیاری وِش
میرا دل تمہاری محبت کا قدردان ہے، قرضدار ہے

Armaan_5
 

میں ہوں الجھا ہوا گھمبیر مسائل جیسا
!وہ ہے سلجھی ہوئی مریم کے تکلم جیسی
محمد طٰہٰ ابراہیم⁦

میں محبت کے خلاف نہیں ھوں مگر چاہتا ہوں کہ
ایک نئی راہ نکالی جائے,ایسی راہ جس کے راستے میں محبت سا جُنوں بھی ہو اور دوستی جیسا سکون بھی,جس میں ہجر کے موسم نہ آئیں,جس میں جدائی کا کوئی وجود نہ ھو,جس میں منزل تک پہنچنے پر تھکن نہ ہو,بس اک ایسا ساتھ جس میں بے سکونی,ڈر,اور ہاں! ہجر تو بلکل بھی نہ ہو۔
منقول
A  : میں محبت کے خلاف نہیں ھوں مگر چاہتا ہوں کہ ایک نئی راہ نکالی جائے,ایسی راہ - 
Armaan_5
 

دادا ابو کی بیٹی ہو یا نانی امی کی؟ ڈیری ملک پسند ہے یا سنیکرز؟
Tell me about your ambitions, your achievements, your loses, your goals, the superstitions you believe in?
میں یہ سب جاننا چاہتا ہوں کیونکہ میں تمہیں چاہتا ہوں۔میں صرف تمہیں جاننا نہیں چاہتا، تمہیں اپنانا چاہتا ہو۔میں نے تم میں اپنا ایک عکس دیکھا ہے اور اتنے عرصے میں صرف اتنا ہی جان پایا کہ
تمہاری آنکھیں بہت خوبصورت ہیں اور جب تم کھلکھلا کر ہنستی ہو تو ان میں ایک الگ ہی چمک سی محسوس ہوتی ہے تم پر سکارف بہت سوٹ کرتا ہے، فیروزی رنگ کیلئے ہی تم بنی ہو پہنتے رہا کرو
پر یہ سب کافی نہیں ہے میرے لئے، مجھے زرا اور جاننا ہے تمہیں۔۔۔تمہیں قریب سے زرا اور سمجھنا ہے
~Aashir Hussain

Armaan_5
 

مجھے یہ نہیں جاننا کہ تمہاری سہیلیاں اتنی کم کیوں ہیں یا تمھارے مارکس اتنے
consistently
نیچے کیوں ہیں مجھے نہیں جاننا کہ فلاں شخص تمہارے بارے میں کیا سوچتا ہے یا تمھارا ویٹ کیا ہے
!!!نہیں
بلکہ
مجھے یہ جاننا ہے کہ تم ایموجیز پر ریئکٹ کرتے وقت ویسا ہی محسوس کرتی ہو؟ جب مسکراتی ہو تو دل سے مسکراتی ہو؟ رات کو 3 بجے کھانے میں کیا پسند کرتی ہو؟ بلوو کلر پسند ہے یا پنک؟ گجروں کی مہک سے خوش ہوتی ہو؟ قوس قزح میں کونسا رنگ پسند ہے؟ ساحل زیادہ بھاتے ہیں یا برفیلے پہاڑ؟ موڈ سونگز میں اپنا دل کیسے بہلاتی ہو؟ تمہارے پاس کوئی پودے ہیں؟ بارشوں میں کیا گنگناتی ہو؟ چائے کے ساتھ بسکٹس یا سموسے؟ اونچائی سے ڈر لگتا ہے؟ آخری بار کب روئی تھی؟ جب پریشان ہوتی ہو تو کیا کرتی ہو؟ خود سے باتیں کرتی ہو؟

Armaan_5
 

تُمہارے رنگ مُجھ میں اور گہرے ہوتے جاتے ہیں
!جون ایلیاء

Armaan_5
 

تمہاری ہتھیلیوں پہ رنگِ حنا کی جگہ اپنی آنکھیں دھروں گا اور خدا ہمارے دلوں کو ایمان سے منور کر دے گا! میں تمہارے ساتھ خاکستری بستر پہ سجدہ شکر ادا کروں گا،اور دعا کروں گا،تم ہمیشہ میرا "لباس" رہو
!دلنشین ساحرہ
تم دیکھ لینا! ہمارا بندھن وفا کا ایک مقدس باب ہوگا کیونکہ اس زمین پہ خدا نے تمہیں اور مجھے محبت کا استعارہ بنا کے بھیجا ہے
تحریم امان اللہ بخاری

Armaan_5
 

کاغذ، قلم ہاتھ میں لیے
ہر سطر لکھی جاتی ہے پرفیکٹ
معصومیت سے آنکھیں گھما کر
"شی سیڈ "نو آئم ناٹ انوسینٹ
خضراء کنول

Armaan_5
 

وجودكِ يجعل كل شيء بخير، حتى أنا
،تمہارے ہونے سے سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے
❤یہاں تک کہ میں بھی

Armaan_5
 

سخت وحشت میں اسے چیخ کے کہتا تھا کہ جا
روتی رہتی تھی مگر ساتھ کھڑی رہتی تھی
!وقاص شاہ

Armaan_5
 

میں تم سے ایسے وعدے نہیں کروں گا جو تکمیل کے انتظار میں کھونٹی پہ ٹنگے بوسیدہ ہو جائیں، میں تمہاری چھوٹی چھوٹی خوشیاں پوری کروں گا
س ع

Armaan_5
 

جون ایلیا کا کوئی شعر؟؟

Armaan_5
 

دنیا بھر میں صرف ایک شجر ہے جو بہار میں نہیں صرف خزاں میں اپنے جوبن پر آتا ہے اور وہ ہے آتشِ عشق میں جلنے والا چنار
مستنصر حسین تارڑر

Armaan_5
 

کسی بھی گوشہ ہائے خواب سے ہے بیش قیمت میری تنہائی
قسم ہے آدم و حوا کی پہلی آشنائی کی
مِرے ہمراہ تم ہوتی
🌻!تو میں تسموں سے دنیا باندھ لیتا
عامر سہیل

Armaan_5
 

اگر یہ کہہ دو بغیر میرے نہیں گزارا تو میں تمہارا
!عامر امیر

Armaan_5
 

ایک چہرہ ہے، جِسے دیکھ کے لمحہ بھر کو
دِل ٹھہر جاتا ہے، میں آپ دھڑَک جاتا ہُوں
!عمیر نجمی