Damadam.pk
Arooba.malik's posts | Damadam

Arooba.malik's posts:

Arooba.malik
 

*ہر شے کا معاملہ یہ ہے کہ جب تم اسے چھوڑ دو تو وہ مرجھا جاتی ہے سواے قرآن کریم کے؛ کہ تم اس کو چھوڑو گے تو خود مردہ ہو جاؤ گے

Arooba.malik
 

کعبہ کے پاس جو ادا ہوتی ہے نا
کبھی ہمیں بھی ہو ایسی نماز میسر مولا

Arooba.malik
 

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو ، تو انہیں شمار نہیں کرسکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

🤍💗🤍💗🤍💗🤍💗🤍💗🤍💗🤍
A  : 🤍💗🤍💗🤍💗🤍💗🤍💗🤍💗🤍 - 
Arooba.malik
 

دنیا کے رنگ اگر اچھے لگنے لگیں تو سمجھو آخرت کی زندگی پھیکی ہو رہی ہے۔دنیا میں سکون ملنے لگے توسمجھو آخرت بےسکون رہی ہے۔دنیا سکون کرنےکے لیے نہیں ہے۔دنیا ہر وقت محنت اور مشقت کے ساتھ بے سکونی کا نام ہے۔دنیامیں نہ ہم سکون کرنے آئے ہیں اور نہ ہی انجوائے کرنےآئے ہیں۔ بلکہ ہم یہاں بے سکونی اور تنگ راستوں سےگزر کر آخرت کی تیاری کرنے آئیں۔آخرت ہی سب کچھ ہے۔اگر یہاں دل ٹوٹا ہےتو کوئی بات نہیں۔جنت میں قدم رکھتے ہی ہرمشکل،پریشانی،دکھ،اذیت،درد اور تھکاوٹ ختم ہو جائے گی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:حُجِبَتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ!"جنت مشکلات اور دشواریوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔"

Arooba.malik
 

جب انسان بے حد تکلیف میں ہوتا ہے اور مُسکُرا کر یہ کہتا ہے کے میں نے یہ معاملہ "اللّٰہ کے سپرد کیا"۔ تو یقین مانو فرش سے لیکر عرش تک ہر چیز لرز جاتی ہے ۔ اور وہ آہ سیدھا ساتویں آسمان تک پہنچ جاتی ہے ۔ ٹوٹے دل سے نکلی ہوئی دُعا اور آہ کبھی بھی رائیگا نہیں جاتی ۔اور جب معاملہ اللّٰہ کے سپرد کر دیا جاۓ تو ظالم بچ نہیں پاتا ۔وہ رحمن اور رحیم تو ہے مگر کیا تُم نے سُنا نہیں ؟
وہ ذولجلال بھی ہے ۔

Arooba.malik
 

پتا ہے کیا، کبھی کبھی جو انسان چاہ رہا ہوتا ہے ویسا اس لیے بھی نہیں ہوتا کہ ممکن ہے جب اسکو اپنی خواہش کی چیز مل جائے تو وہ دنیا میں گم ہو جائے اور اللہ سے ہی دور ہو جائے جیسے قارون کو مال ملا تو اس نے اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بجائے تکبر کا مظاہرہ کیا، اور نعمت اسکے لیے زوال بن گئی۔۔ انسان کو لگتا ہے فلاں چیز میرے لیے نعمت ہوگی لیکن کبھی وہ ہی زحمت بن جاتی ہے، چاہے اسے کتنی ہی اچھی کیوں نہ لگتی ہو۔۔ اس لیے ہمیشہ یہی سوچنا چاہیے کہ اللہ میرے ساتھ ہے، اللہ میری طرف ہے.۔۔ وہ میرے لیے ہر معاملے میں آسانی پیدا کریگا، اللہ اکیلے ہی سب کے لیے کافی ہے۔۔ وہ کسی کو نہیں چھوڑتا، کچھ نہیں بھولتا۔۔🌏💙

Arooba.malik
 

اور پتا ہے رب کی خوبصورت صفت کیا ہے؟؟
جب ہم غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اسکے در پہ جاتے ہیں تو وہ رد نہیں کرتا پھٹکار نہیں دیتا پچھلی توبہ نہیں یاد کرواتا بھگا نہیں دیتا وہ تو دل دیکھتا ہے نیتوں کو پڑھتا ہے ندامت کو دیکھتا ہے بندگی کو بھانپ لیتا ہے دل میں سکون اتارتا ہے اور معاف کر دیتا ہے.

Arooba.malik
 

Aik chup 100 sukh