Damadam.pk
Arshi__7482's posts | Damadam

Arshi__7482's posts:

Arshi__7482
 

اپنی زندگی میں ہر شخص کو ایک خاص کرسی دیں ،، ایک اچھی جگہ پہ بٹھائیں ، جھکیں ، اہمیت دیں ، عزت کریں ،،
پھر اطمینان سے مشاہدہ کریں کہ کیا وہ شخص اپنا توازن کھونے لگا ھے ؟!؟! اگر ایسا ھے تو اس سے اس کی جگہ نہ چھینیں ، اسے وہیں پہ بیٹھا رہنے دیں ، مگر خود خاموشی سے وہاں سے ہجرت کر جائیں ۔۔۔
یاد رکھیں! اگر کسی کو آپ کی دی ہوئی عزت ، محبت اور آپ کا دیا ہوا مقام راس نہیں آرہا تو آپ اپنا وقار و ظرف مت کھوئیں ، بس خاموشی سے منظر نامے سے ہٹ جائیں ، کہانی سے خود کو الگ کر لیجئے ، یہی زندگی ھے ۔۔۔

Arshi__7482
 

انسان کے اخلاق کی پہچان اسی وقت ہوتی ہے جب وہ غصے کی حالت میں ہو کر بھی اپنے اخلاق کو نہ بھولے اللّٰہ پاک سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

Arshi__7482
 
Expiring post

ایک چڑی اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے
دُور سے ایک انسان آتا دیکھائی دیا۔
چڑی نے چڑے سے کہا کہ اُڑ جاتے ہیں یہ ھمیں مار دے گا۔
چڑا کہنے لگا کہ بھلی لوک دیکھو ذرا اسکی دستار پہناؤا شکل سے شرافت ٹپک رھی ھے یہ ھمیں کیوں مارے گا۔
جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا مار دیاچڑی فریاد لے کر بادشاہ وقت کے پاس حاضر ھو گئی۔ شکاری کو طلب کیا گیا۔ شکاری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
بادشاہ نے چڑی کو سزا کا اختیار دیا کہ جو چایے سزا دے۔
چڑی نے کہا کہ اسکو بول دیا جاۓ کہ!!
اگر یہ شکاری ھے تو لباس شکاریوں والا پہنے۔
شرافت کا لبادہ اتار دے۔🖤🍂