Damadam.pk
Arshi__7482's posts | Damadam

Arshi__7482's posts:

Arshi__7482
 

دوسروں سے متعلق ہمیشہ نیک گمان رکھیں، انسان کے لئے خود اپنے اعمال کی نیتوں کو جاننا مشکل ہے، اور وہ دوسروں کی نیتوں کے بارے میں فیصلے صادر کرتا پھرتا ہے۔

Arshi__7482
 

*مخلص شخص ہر بار خاموشی اِختیار کر لیتا ہے اِسلئے نہيں کہ*
*وہ بزدل ہے بلکہ*
*اِسلئے کہ اسکا ضمیر اسے اِجازت نہيں دیتا کہ وہ اپنوں کو انہی کے لہجوں میں جواب دے

Arshi__7482
 

" اور پھر حقیقت صرف اِتنی ہے کہ ؛ سب سے خوبصورت چہرہ وہ ہے جِسے مُشکل میں آواز دینا آسان لگے ۔۔۔ باقی یہ دراز قد ، جھیل آنکھیں ، گوری رنگت سب بکواس ہے! ۔ " 🙂💔

Arshi__7482
 

آپ کی نسل، ذات، پیشہ، قومیت، عقیدہ سے مجھے کوئی سروکار نہیں، آپ انسان ہیں اور آپ کا احترام مجھ پر واجب ہے.
!!♥️💯

Arshi__7482
 

گرمی شروع ہو گئی ہے! اب موٹر سائیکل کی سیٹ پر بیٹھتے ہی آپ کو خود ہی سمجھ آ جائے گا کہ درخت لگانا کیوں ضروری ہے
🌳

Arshi__7482
 

جہاں محبتیں ہوں ، وہاں گواہیاں نہیں دینی پڑتیں۔
جہاں اعتماد ہو وہاں بد گمانیاں جنم نہیں لیتیں۔
جہاں خلوص ہو وہاں شکوک پیدا نہیں ہوتے۔
جہاں ادب ہو وہاں الفاظ بھی ادائیگی میں محتاط ہوتے ہیں ۔
اور اگر یہ نہیں
تو ایسوں کو صفائیاں نہیں دیا کرتے۔
صرف پہچان جایا کرتے ہیں ۔
اور کنارہ کشی کرتے ہیں۔

Arshi__7482
 

لوگ کیا کہتے ہیں، کیوں کہتے ہیں، کیسے کہتے ہیں اس سے آپ کو سروکار نہیں ہونا چاہیئے.
آپ خوبصورت ہیں آپ خوبصورت تھے آپ خوبصورت رہیں گے
اپنے آپ کو اپنی خوبیوں اور خامیوں سمیت قبول کریں اور ان کے ساتھ جینا سیکھیں اگر آپ ہی خود کو اپنا نہیں مانیں گے تو لوگ تو پھر لوگ ہیں انگلیاں تو اٹھائیں گے ہی۔

Arshi__7482
 

زندگی میں کبھی بھی اپنے وقار اور امیج پر سمجھوتہ مت کریں___ یہ وقار صرف لباس اور وضع قطع سے ظاہر نہیں ہوتا ہمارے الفاظ کے چناو ، تحریر، تقریر اور گفتگو سے بھی ظاہر ہوتا ہے__ہماری زبان سے نکلا ہوا ایک لفظ ہمارے وقار کی دھجیاں اڑا دیتا ہے ، پھر لاکھ جواز ، عذر ، دلیلیں اور صفائی پیش کریں ہم دلوں میں وہ مقام حاصل ہی نہیں کرپاتے جو کبھی تھا۔
ہم کئی بار عزت کو بھی فارگرانٹڈ لیتے ہیں___ اپنی بھی اور دوسروں کی بھی اور یہ انتہائی خطرناک ہے ۔ الفاظ کا چناو انسان کی سب سے بڑی خوبی ہے اور یہ قابلیت ، اہلیت اور صلاحیت ہر کسی میں نہیں پائی جاتی ۔ ایک دانا سے کسی نے پوچھا کہ آپ میرے بارے میں جانتے ہیں ؟ جواب آیا ۔۔۔ بولیے تاکہ آپ کا اندازہ ہو__سو اپنے الفاظ پہ غور کیجیے۔

Arshi__7482
 

زندگی کے سفر میں ہر شجر سایہ دار نہیں ہوتا لہذا توقعات ایک حد تک رکھا کریں ورنہ امیدیں ٹوٹنے پر وجود ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔۔۔🖤

Arshi__7482
 

تاریخ میں لکھا جائے گا فلسطین پر گرنے والا بم پکڑنے کے لیے کوئی بابا کوئی پیر کوئی ملنگ فقیر آگے نہیں آیا

Arshi__7482
 

اگر کوئی عورت یا لڑکی خاموش بیٹھی ہو تو احتیاطاً اس کی نبض چیک کر لیں
😜😁

Arshi__7482
 

دل خوش ہو تو ہر چیز خوبصورت لگتی ہے️،،
اپنے دل کی حفاظت کریں، کیونکہ پریشان سوچیں دل کی خوشی کو تباہ کر دیتی ہیں🦋🥀

Arshi__7482
 

خبردار فارغ مت بیٹھو اور راحت کا عادی مت بنو کہ کمزوری اور خوف کے باعث میدان کسی اور کے لیے چھوڑ دو
خبردار فضول چیزوں میں نہ الجھو جبکہ تمہیں اس وقت خود کو نکھارنے اور مضبوط کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے
ایسے درخت کی مانند جمے رہو جو کبھی نہیں مرتا اور ہوشیار رہو کہ خود کو کھو نہ دو
تم پر سخت دن آئیں گے تمہاری کچھ سوچیں قید ہو جائیں گی
تمہارے اندر لگایا ہوا کچھ پودا مرجھا جائے گا مگر اگر تم کھڑے رہے تو وہ پھر سے پھوٹے گا
یہ وقت مایوسی کا نہیں نہ ہی کمزوری کا نہ شکست تسلیم کرنے کا نہ فضولیات میں وقت ضائع کرنے کا
یہ وقت ہے خود کو تیار کرنے کا خود کو طاقتور بنانے کا
جتنا ہو سکے مضبوط بنو

Arshi__7482
 

"اب صرف اسر*ائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہیں بلکہ اسرا*ئیلی مصنوعات رکھنے والی ہر دوکان کا بائیکاٹ کرو"

Arshi__7482
 

کتنا خوبصورت ہوتا ہے جب ہم اعتماد سے بات کریں سلیقے سے مزاح کریں ادب سے مانگیں اور سچائی سے معذرت کریں
کیونکہ ہر وہ شخص جو حروف سیکھ لیتا ہے ضروری نہیں کہ وہ گفتگو کا ہنر بھی جانتا ہو
لکھنے والے تو سب ہیں مگر پڑھنے والے کم اور سمجھنے والے تو بہت ہی نایاب ہیں۔

Arshi__7482
 

انسان کا سب سے خوبصورت اثاثہ علم سے بھرا ہوا سر نہیں بلکہ محبت سے بھرا دل سننے کے لیے تیار کان اور دوسرے کی مدد کے لیے تیار ہاتھ ہے
کوشش کریں دوسروں کے ساتھ وہ خیال بن کے رہیں جو پریشانی میں بھی آئے تو چہروں پر مسکان پھیل جائے
کوشش کریں جس سے جتنا بھی جس حد تک بھی تعلق ہو اس تعلق میں مخلص ضرور رہیں منافقت نہ کریں ہو سکتا ہے بعض اوقات آپ کو شدید تکلیف پہنچے مگر آپکا ضمیر مطمئن ہوگا کہ آپ مخلص رہے ہیں
کوشش کریں جہاں قدم رکھیں وہاں اچھا کردار اچھا اخلاق اور خوبصورت یادیں چھوڑ جائیں لوگوں کی خدمت کریں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں کیونکہ آپ تو چلے جائین گے مگر آپ کا کردار آپ کا اخلاق آپ کی خوبصورت یادیں باقی رہ جائیں گی

Arshi__7482
 

ہم سب کو ایک ایسا شخص چاہیے جو کہے:
"ہم اسے ٹھیک کر سکتے ہیں، میں تمہیں کھونا نہیں چاہتا۔"
وہ ایک شخص جو ہمیں سب سے زیادہ چاہے،
جو بحث ہار سکتا ہو مگر ہمیں کھونا نہیں چاہتا،
جو "سوری" کہہ سکے اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرے،
جو ہماری قدر جانتا ہو اور ہمیں کھونے کا تصور بھی نہ کر سکے،
جو ہمارے غصے یا اداسی کو سمجھے اور ہمارے جذبات کی عزت کرے۔۔۔
محبت ضروری ہے، لیکن عزت، قبولیت، احساس اور ساتھ نبھانا صرف محبت سے کہیں زیادہ اہم ہے۔۔۔
دعا ہے کہ آپ کو ایسا شخص ملے جو بگڑی بات سنوارے، نہ کہ بس چھوڑ جانے کا فیصلہ کرے۔۔۔ 🌸

Arshi__7482
 

وقت دریا کی طرح ہے۔ آپ ایک ہی پانی کو دو بار نہیں چھو سکتے، کیونکہ جو بہاؤ گزر چکا ہے وہ پھر کبھی نہیں گزرے گا، اپنی زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔ "’
محبت وہ اعلیٰ احساس ہے جو مشکل ترین وقتوں اور عجیب ترین جگہوں پر آپ سے ملاقات کرتا ہے۔

Arshi__7482
 

بیٹی کی تربیت پر سب کچھ نہ لگا دیں تھوڑی انسانیت بیٹے کو بھی سکھایا کریں کہ وہ کسی کی نازوں سے پلی ہوئی بیٹی کے بے عزتی کا سبب نہ بنے اور جو لڑکی اس کے لئے اپنا گھر بار ماں باپ بہن بھائی چھوڑ کر اجاتی ھے اس کے ساتھ انسان بن کر رہے،جانور نہ بن جائے۔🤲

Arshi__7482
 

*دوسروں کی زندگیوں سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔"*
*ہو سکتا ہے.........!!*
*دوسروں نے اپنے باغ میں نقلی پھول اُگائیں ہوں۔"*
*جو نا تو کبھی بڑے ہوں گے اور نا ہی کوئی خوشبو دیں گے۔"*
*خود کو دیکھیں.........!!*
*وہ چیز خریدیں جو آپ کو پسند ہے۔"*
*لوگ کیا کہیں گے اس بات کی فکر چھوڑ دیں۔"*
*وہ کام کریں جو آپ کو خوشی دیتا ہے۔"*