ڈوبتا سوُرج دیکھ کے ____ خوش ہو رہنا کس کو راس آیا دن کا دکھ سہہ جانے والو، رات کی وحشت اور بھی ہے صدیوں بعد اُسے پھر دیکھا ____ دل نے پھر محسوس کیا اور بھی گہری چوٹ لگی ہے ، درد میں شدّت اور بھی Asasas jutt
ترکِ محبت کر بیٹھے ہم _ ضبط محبت اور بھی ہے ایک قیامت بیت چکی ہے ، ایک قیامت اور بھی ہے ہم نے اُسی کے درد سے اپنے سانس کا رشتہ جوڑ لیا ورنہ شہر میں زندہ رہنے کی ، اِک صورت اور بھی Asasas jutt
Asasas jutt یہ جو دو چار تِرے پیار میں آ بیٹھے ہیں ابنِ ابنِ مُنیب, سکاکا یہ جو دو چار تِرے پیار میں آ بیٹھے ہیں گُل کے سودائی ہیں، گلزار میں آ بیٹھے ہیں بیچ اپنوں کے ہی کرتی ہے سیاست دُنیا ہم ہی ناداں ہیں جو اغیار میں آ بیٹھے ہیں گُل سے مطلب نہیں، نالہ ہی خدا ہے ہم کو چھوڑ گلزار، سخن زار میں آ بیٹھے ہیں تُو ترنّم، تُو تغزّل، تُو سُخَن بخش مِرا! تیرے نغمات جگر تار میں آ بیٹھے ہیں ہم کو نفرت ہے چھپائے ہوئے چہروں سے مُنیبؔ چھوڑ مسجد، بھرے بازار میں آ بیٹھے ہیں
وہ پلائیں تو کیا تماشا ہو شیخ آئیں تو کیا تماشا ہو صحنِ مسجد میں بیٹھ کر واعظ دل مِلائیں تو کیا تماشا ہو جن کی گزری ہو عمر سجدوں میں سر اٹھائیں تو کیا تماشا ہو تیرے وعدے کا حشْر ہو برپا "ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو" تیرے مقتول تیری چاہت میں "لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو" جن کو سمجھے ہیں بے زُباں ہم تم لب ہلائیں تو کیا تماشا ہو اگر زمانے کا یہ نظام ہو جائے ہ Asasas jutt