دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہے
مل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے
جب نام تیرا پیار سے لکھتی ہیں انگلیاں
میری طرف زمانے کی اٹھتی ہیں انگلیاں
دامن صنم کا ہاتھ میں آیا تھا ایک پل
اب اس ہی ایک پل کو ترستی ہیں انگلیاں
یوں تو کیا کیا نظر نہیں آتا
کوئی تجھ سا نظر نہیں آتا
دوست بن بن کے ملے مجھ کو مٹانے والے
میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے
تم نے چپ رہ کے ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر
تم سے اچھے ہیں میرے حال پہ ہنسنے والے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain