*⚜🛑 چالیس سال ⚜🛑* میری بیٹی سورہ الاحقاف حفظ کر رہی تھی،اور پھر ایک دن میں متحیر رہ گیا جب اس نے مجھ سے پوچھا:"میرے بابا جان! آپ کی کیا عمر ہے۔۔؟؟؟ میں نے مسکراتے ہوئے کہا:"یقینا آپ کے اس سوال کا کوئی پس منظر ہے" اس نے کہا:میرے بابا! مجھے بتائیں کہ آپ کتنے سال کے ہیں۔۔؟؟؟ میں نے کہا:میری بیٹی میری عمر چوالیس سال ( 44 سال) ہے۔ اس نے کہا: "گویا آپ چار سال قبل چالیس سال کے ہو گئے تھے،تو کیا آپ نے چالیس سال کا ہونے کی دعا پڑھی تھی؟" میں نے استفسار لیا: "کیا چالیس سال کی عمر کے لیے کوئی مخصوص دعا ہے؟" اس نے ایک استاد کی طرح کہا:سورہ الاحقاف میں اللہ تعالی فرما تے ہیں: وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ اِحۡسٰنًا ؕ حَمَلَتۡہُ اُمُّہٗ کُرۡہًا وَّ وَضَعَتۡہُ کُرۡہًا ؕ وَ حَمۡلُہٗ وَ فِصٰلُہٗ ثَلٰثُوۡنَ شَہۡرًا ؕ حَتّٰۤی
سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ چیونٹیاں اناج اور بیجوں کو جمع کرنے کے بعد! ان کو زمین میں لے جانے اور انہیں زمین کے اندر اپنے بِلوں میں رکھنے سے پہلے دو حصوں میں توڑ دیتی ہیں، کیونکہ اگر اناج و بیج دو حصوں میں تقسیم نہ کیا جائے تو وہ زمین کے اندر ہی پھوٹ جاتا ہے ہرا ہوجاتا... انھوں نے حیرت سے کہا کہ چیونٹیاں دھنیا کے بیج کو چار حصوں میں تقسیم کرتی ہیں، کیونکہ ایک دھنیا کا بیج ہی ہے جو دو حصوں میں بٹنے کے بعد بھی پھوٹ سکتا ہے، اس لیے چیونٹیاں اس کو چار حصوں میں کاٹ کر تقسیم کرتی ہیں پھر اپنے بلوں کے اندر محفوظ کر کے رکھتی ہیں.... سوچنے کی بات..! ان سب کو یہ کس نے سکھلایا...؟ یقیناً میرے اور آپ کے بلکہ ساری کائنات کے وحدہ لاشریک رب نے تو اس کی پاکی بیان کیجیے.... سبحان الله وَ بِحَمدہ سبحان اللہ العظیم...