کہتے ہیں کہ دوستی کا رشتہ اپنی جگہ انمول ہوتا ہے اور اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ زندگی میں رشتے دو طرح کے ہوتے ہیں۔ خون کے رشتے اور منہ بولے رشتے مگر ایک انسانی رشتہ ایسا ہے جس میں ”زندگی“ ملا کرتی ہے اور وہ ”رشتہ“ ہے ”دوستی کا رشتہ“۔ دوست ہمیں قدرت کی طرف سے تحفے میں ملتے ہیں جو بغیر کسی غرض اور فائدے کے ساری زندگی ہماری خوشی اور دکھ میں ہمارے ساتھ چلتے ہیں۔ زندگی میں ہر چیز کی اپنی ضرورت اور اہمیت ہوتی ہے جس طرح ایک پیاسے کے لئے پانی بہت ضروری ہوتا ہے ایسے ہی زندگی میں رشتوں کے ان جھرمٹ میں دوست بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اچھے اور مخلص دوست کسی خزانے سے کم نہیں❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤