Someone said that i wanna marry with you مجھے گھر کے کام کرنے نہیں آتے "پھر بھی قبول ہو" میں پیاری بھی نہیں ہوں "ہاہاہا قبول ہو" میں بولتی بھی بہت ہوں "قبول ہو" میں بد تمیز بھی ہوں "قبول ہو" 🙄😍اب یہاں انسان کیا کرے #_Ayesha
:ایک خط عدن کے نام وہ عدن جو میری روح کا حصہ ہے، جس سے میرے کئی رشتے بنتے ہیں بہن بھی ہے میری، بھابھی بھی ہے، میری سہیلی بھی ہے سب سے اہم بات یہ کہ عدن وہ طوطا ہے جس میں میرے شفیق استاد میرے بڑے بھیا کی جان بند ہے استاد اور بڑا بھائی تو باپ سمان ہوتے ہیں میری اور عدن کی روحیں شاید ایک ہی وقت میں ایک ہی انداز سے تخلیق کی گئی تھیں بس ہمارا وقت الگ تھا وہ بھی اس لیے کہ محبت زیادہ ہوجائے تو شرک کا خدشہ ہوتا ہے میں کاتب تقدیر سے کہوں کہ میرے سکھوں میں بھی عدن کو حصے دار بنا دیں اور عدن کے آدھے دکھ مجھے دے دیں جب جب عدن سُکھی ہوکے مسکرائے گی تو میرے دکھ یوں جھڑیں گے جیسے خزاں میں پتے میں رب لم یزل سے دعاگو ہوں کہ وہ عدن کی قسمت کا ستارہ بلند سے بلند تر رکھے آمین #_Ayesha
مجھے آپ سب سے ایک سوال پوچھنا ہے؟ ایسا کیوں کہتے ہیں سب کہ جب مرد کو اسکی محبت مل جاتی ہے تو اسکے نزدیک عورت بے مول ہو جاتی ہے جسے پانے کے لئے وہ ہر جتن کرتا ہے مطلب ایسی سوچ مردوں کے لئے ہی کیوں ہے۔۔؟ مجھے اس چیز سے شدید اختلاف ہے مطلب اپنی من چاہی عورت کو پانے کے بعد اگر ایک مرد غلط کرتا ہے اس عورت کے ساتھ تو کیا ضروری ہے کہ سب مردوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا جائے؟ اور ایک ہی نظر سے دیکھا جائے؟ #_Ayesha
(ع د ن) وہ صرف تین حرفی نام سے موسوم ایک سادہ سا مضمون نہیں وہ تین حروف پر مشتمل ایک مکمل نصاب ہے ع د ن) کا مجموعہ) ایسا نصاب جسے بطور تعلیم قبول کرنا بڑا کٹھن ہے اس نصاب کے متعلم د کے رازوں کو سمجھنے لگیں تو ع پر اٹک جائیں ع سے کچھ آشنائی حاصل کریں تو ن اپنے رازوں کو کھوجنے پر آمادہ کرجاۓ وہ مکمل ایک پہیلی، ایک پزل سی لڑکی ہے لفظی کوڈ دریافت ھو بھی جائیں تو پزل تب بھی پزل ہی رہے وہ فقط (حب) نہیں ہے اس میں وحشتیں بھی ہیں کچھ قہقہے، کچھ مسکراھٹیں ہیں وہ صرف عدن نہیں ہے وہ ایک لڑکی ہے اسرار و رموز سے بھری جسٹ فار یو پیاری عدن لووز یووو آلوووٹ #_Adan #_Ayesha
آپ کو محبت سے بھی زیادہ عزت دیتا ہے_آپ اپنا ہر دکھ سکھ دل کی ہر بات اس سے شئیر کر سکتے ہیں_ضروری نہیں چھے فٹ سے لمبا قد کسرتی وجود اچھا بزنس ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہو_زندگی تو محبت پیار خلوص اور اپنے پن سے خوبصورت ہوتی ہے اور یہی سب سے اہم اور خوبصورت رومانس ہے ہیرو وہ نہیں ہوتا جو خوبصورت شکل و صورت کا مالک ہو_ہیرو تو وہ ہوتا ہے جو خوبسیرت ہو_جو عزت دینا جانتا ہو_اپنے سارے فرض بخوبی نبھاتا ہو اگر لڑکیاں قصے کہانیوں سے نکل کر اپنے ہمسفر کو اسکی خوبیوں کو دیکھیں تو بلاشبہ زندگی بہت سہل اور سکون دینے والی ہو شانزے نے اپنے شادی سے پہلے سے لے کر اب تک کے خیالات کا موازنہ کیا تو خدا کا شکر کئے بنا نہ رہ سکی_آخر اسکی معصوم خواہش تو ہیرو کی تھی جو بےشک اللہ نے پوری کی تھی ختم شد ***************
مجھے اس سب کا کچھ نہیں پتا بس میرے لئے وقت نکالو_وہ حکم صادر کرتا چلا گیا بے ساختہ اسکی بات شانزے کے لبوں پر مسکان لے آئی اصل زندگی میں ہر وقت تو انسان ایک دوسرے کی باہوں میں باہیں ڈالے آنکھوں میں جھانکتا محبت بھری بول نہیں بولتا لیکن ایک دوسرے کا ساتھ ہی سکون بخشنے کے لئے کافی ہوتا ہے اب ایسا کہاں کسی کہانی میں ہوتا ہے کہ تیل لگا کر رف سے حلیے میں کام کر رہے ہو اور اس حال میں بھی اپنے شوہر کو سب سے حسین لگو بھلے ہی ویسا رومانس زندگی میں نہیں ہوتا جیسا ناولز میں لکھا ہوتا ہے_مگر اصل زندگی کا رومانس اس سب سے کہیں خوبصورت ہوتا ہے_جہاں ہر وقت زندگی میں نیا ٹوسٹ نہیں ہوتا اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن آپکا ہمسفر ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے_آپ کو محبت سے بھی زیادہ عزت دیتا ہے آپ اپنا ہر دکھ سکھ دل کی
شادی کے شروع کے دنوں سے لے کر شانزے کے ماں بننے تک احد اور اسکے رشتے میں خاطر خواں تبدیلی آئی تھی_خوش گوار تبدیلی شادی کے چند سال گزر گئے شانزے کے رومانس کے خواب تو کب کے ختم ہو چکے گھر بچے کچن_زندگی تو بس ان سب کے گرد گھومتی رہتی آج بالوں میں تیل لگا کر جوڑا بنائے وہ حسبِ معمول کچن میں مصروف تھی جب احد آفس سے واپسی پر کچن میں ہی آیا اسکے ہاتھ تھام کر خود اسکی کلائیوں میں گجرے پہنائے بہت حسین لگ رہی ہو_تھوڑا وقت اپنے اس شوہر نامدار کو بھی دو یار_شادی کے اتنے سالوں میں شانزے اسکی باتوں اور نظروں کا مفہوم پڑھنا خوب جان گئی تھی آپ کے بچوں اور گھر کو دیکھوں یا آپ کو؟ وہ مصروف انداز میں بولتی واپس چولہے کی طرف مڑی مجھے اس سب کا کچھ نہیں پتا بس میرے لئے وقت نکالو_وہ حکم صادر کرتا چلا گیا
آہستہ آہستہ احد نے یہ روٹین بنا لی جب وہ گھر جلدی آجاتا یا اتوار کا دن ہوتا وہ کچن میں شانزے کی مدد کرنے لگا_یہ ضروری نہیں تھا لیکن شاید یہ احد کا محبت کرنے کا انداز تھا *************** شانزے کو نئے مہمان کی خوشخبری ملی تو اسکے پیر تو جیسے زمین پر نہیں تھے_ہر وقت وہ ساتویں آسمان پر رہتی وہ ہانپتی ہوئی کرسی پر بیٹھی تھی تم ٹھیک ہو؟ ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں_احد متفکر تھا اسکی دوائی سے بھی فرق نہیں پڑ رہا یہ وومٹ رکتی ہی نہیں_شانزے نے زرد چہرے پر ہاتھ پھیرا یہی بتائیں گے اسے کہ فرق نہیں پڑ رہا چلو اٹھو شاباس سچ کہتے ہیں سب میاں بیوی کے رشتے میں اولاد ایک مظبوط کڑی ہوتی ہے جو دونوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب کر دیتی ہے شادی کے شروع کے دنوں سے لے کر شانزے کے ماں بننے تک احد اور اسکے رشتے میں خاطر خواں
مطلب میں جو اتنے دنوں سے بے سکون ہوں کہ آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا میرے ناراض ہونے سے_آپ کو اس بات تک کی خبر نہیں تھی کہ میں ناراض ہوں؟ آئندہ مت ہونا ناراض_اب یہ ناراض ناراض کی رٹ ختم کرو ورنہ میں نے ناراض ہو جانا ہے_احد نے شرارت سے کہا ناچار اسے خاموش ہونا پڑا کبھی کبھی ہم جو بات انا کا مسئلہ بنا کر رشتے خراب کر لیتے ہیں اگر وقت رہتے بات کر کے حل نکالا جائے تو یقیناً بہت سے رشتے ٹوٹنے سے بچ جائیں *********** اتوار کو شانزے نے بریانی بنائی تو احد اسکی مدد کی خاطر برتن خود دھونے لگا ارے یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ چھوڑ دیں_میں خود کر لوں گی_شانزے اسکے ہاتھ سے صابن لگا برتن لینے لگی کوئی ہے نہیں تمہاری مدد کرنے والا یہاں تو تھوڑی سی ہیلپ تو میں کر ہی سکتا ہوں_وہ مصروف انداز میں بولا آہستہ آہستہ احد نے یہ
اب بتاؤ تو کیوں ناراض ہو؟ احد نے محبت سے پوچھا_مگر اسکا لا علم ہونا شانزے کو دکھی کر گیا آپ نے ایک میسج تک نہیں کیا_میں انتظار کرتی رہی میسج اس لئے نہیں کیا کہ آنٹی کسی تکلف میں نا پڑیں یہ بات ناراض ہونے والی تو نہیں تھی ویسے ناراض تو میں کسی اور بات سے تھی اتنے دن آپ سے بات نہیں کی لیکن آپ کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا_وہ شکوہ کئے بنا نہ رہ سکی کتنے دن سے ناراض تھی اور کیوں؟ مجھے بتایا ہی نہیں تو علم کیسے ہوتا کہ منانا بھی ہے_احد انجان بن رہا تھا یا سچ میں انجان تھا_شانزے کا دل کیا اپنا سر پیٹ لے اب میں کیا خود سے آپ کو کہتی سنئے میں ناراض ہوں مجھے منا لیجئیے؟ جب کوئی بحث جگھڑا کچھ ہوا ہی نہیں تو مجھے بھی خواب آنے سے رہا کہ شانزے بیبی ناراض ہیں مطلب میں جو اتنے دنوں سے بے سکون ہوں کہ
ناشتہ ہی لیا تھا_وہ الگ بات ہے اب بیوی گھر سے باہر ہو تو کیسا نا شتہ ایک دن کے لئے گئی تھی میں بس_آپ روک لیتے مجھے تم اتنے دن بعد گئی تھی_تمہارا خیال تھا اسی لئے جانے دیا_احد نے اسے خود سے قریب کرتے ہوئے کہا تو آپ مجھے ناراض نہ کیا کریں_میرا اپنا دل کہاں لگتا ہے آپ کے بغیر_وہ اسکے کندھے پر سر رکھے اتنے سارے دنوں کا غبار نکالنے لگی میں نے کیوں ناراض کرنا ہے تمہیں؟ تمہیں خوش کرنے کے لئے تو اتنا کچھ کرتا ہوں پھر بھی تم ناراض ہو گئی؟ کس بات پر؟ یعنی وہ جو اتنے دنوں سے جلتی کڑتی رہی نیندیں حرام کیں مقابل تو بلکل انجان تھا احد کی بات پر شانزے نے سر اٹھا کر اسے دیکھا میری اتنی بھی فکر نہیں ہے آپ کو_اپنی انا کو سب سے اوپر رکھتے ہیں آپ_یہ سب بس سوچا اب بتاؤ تو کیوں ناراض ہو؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain