سلامتی ان آنکھوں پہ!
"جنہوں نے اپنے پسندیدہ لوگوں کو بچھڑتے دیکھا"
سلامتی ان دلوں پہ!
"جن پہ محبت تو اتاری گئ مگر وہ آباد نا ہوۓ"
سلامتی ان چہروں پہ!
"جو قہقوں سے خوفزدہ اور مسکرانے سے قاصر ہیں"
سلامتی ان ہاتھوں پہ!
"جن کو تھاما تو گیا مگر اپنے سہارے کی خاطر"
سلامتی اس وجود پہ!
"جس نے گزارے ہیں موسم رنج و الم کے "
💚🌿
خوش نصیب ہے وہ شخص جس کو زندگی نے ایک ایسا شخص دیا جو تبدیل نہیں ہوا۔۔۔۔🖤
ایک عالم سے شناسا ہیں یہ تیری آنکھیں
ایک عالم تری آنکھوں نے کدھر دیکھا ہے
ہم نے دیکھی ہے کسی آنکھ سے اُتری شبنم
ہم نے ٹھہرے ہوۓ، دریا کا سفر دیکھا ہے
لیے جاتی ہے وہیں ایک تمنا سب کو
آنکھ نے رستہ جدھر ,دل نے سفر دیکھا ہے
تم نے دیکھا ہے کہیں وقت کا ٹھہرا لمحہ؟
ہم نے دیکھا ہے مگر جانے کدھر دیکھا ہے
جو گزرتے ہیں جہاں سے وہ گزر جاتے ہیں
جانے والوں نے کیا جانے اُدھر دیکھا ہے
~🌸🖤
🌻☘️🌿🍀🌻🍀🌿☘️🌻
*✍🏻خلوص کے رشتے بوجھ نہیں لگتے یہ بڑی آسانی سے سنبھل جاتے ہیں، مطلبی رشتے اتنے وزنی ہوتے ہیں کہ اُن کو سنبھالتے سنبھالتے ہم خود اُن کے نیچے دب جاتے ہیں۔*
🌻☘️🌿🍀🌻🍀🌿☘️🌻
❤️
*✍🏻چیزیں وقتی ہوتی ہیں،ٹوٹ جاتی ہیں بکھر جاتی ہیں لیکِن رویے دائمی ہوتے ہیں صدیوں کے لیے اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔!!!شب بخیر ❣️*
🌻





دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پر اِک زخم نیا دیتے ہیں
تم سے تو خیر گھڑی بھر کی ملاقات رہی
لوگ صدیوں کی رفاقت کو بُھلا دیتے ہیں
کیسے ممکن ہے دھواں بھی نہ ہو اور دل بھی جلے
چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں
کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا اے دوست
آگ لگتی ہے تو پتے بھی ہوا دیتے ہیں
جن پہ ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ تابش
وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں
✍ تابش دہلوی





جانا، تو جلد لوٹ کے آنا مرے عزیز
ترے بغیر رہنے کی عادت نہیں مجھے
شاہد رضوان
ہر وقت یونہی شعر سنائے نہیں جاتے
بے وجہ خزانے تو لٹائے نہیں جاتے
پانی کی ضرورت ہے محبت کے شجر کو
پتھر پہ کبھی پیڑ اگائے نہیں جاتے
احساس اگر ہو تو وفا پھولے پھلے گی
دستور محبت کے سکھائے نہیں جاتے
اپنے تو کسی درد کا احساس نہیں ہے
دل میں ہیں سبھی درد پرائے نہیں جاتے
اشعار ہیں چہرے پہ محبت کی لکیریں
مفہوم مقدر کے چھپائے نہیں جاتے
معلوم ہے خوابوں کی حقیقت ہے بکھرنا
پھر بھی تو کئی خواب بھلائے نہیں جاتے
اچھا ہے بدر اپنی غزل ہو گئی پوری
سو بار وہی شعر سنائے نہیں جاتے
✍️ بشیر بدر


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain