*آپ کو نسخہ بتا رہا ہوں یاد رکھنے کے لیے ۔ جس چیز کو ، جس عمل کو ، جس شے کو ، جس شخص کو آپ اللہ کے حوالے سے اپنی زندگی میں شامل کرتے ہیں تو اس شخص ، اس شے اور اس جگہ کو اللہ ہی کے حوالے سے مانتے رہنا ۔ بات سمجھ آئی؟ اگر یہ مصلّٰی ہے ، یہ کپڑا ہے ، جائے نماز ہے تو اس کا کپڑا بازار سے لیا ہو گا اور پھر اس کپڑے کو آپ نے مقرر کر لیا کہ یہ نماز کی جگہ ہے.آپ نے عزت سے اس کو نماز کی جگہ بنائی تواب اس کپڑے کی ہمیشہ عزت کرنا کیونکہ یہ اللہ کے ساتھ آپ کا تعلق بیان کر رہا ہے۔ اگر ایک کمرے میں آپ اللہ کو یاد کرتے ہیں تو اس کمرے میں جب بھی جاؤ ، اللہ کو یاد کرو۔ اگر کسی آدمی سے آپ کا تعلق اللہ کے حوالے سے یے تو اس کے ساتھ ہمیشہ اللہ کے حوالے سے تعلق رکھنا ۔ اس تعلق کو دنیاوی تعلق نہ بنانا ۔ بات سمجھ آئی؟ ❤حضرت واصف علی واصف JuMmaA Mubarak