میں سمجھتا ہوں کے تم اور میں بہت اچھی زندگی گزار سکتے ہیں ہم دونوں میں اتنی برائیاں اور اتنی خامیاں ہیں کے ہم دونوں ایک دوسرے کو مکمل طور پر complement کرتے ہیں ۔ وہ اب ایک بار پھر سنجیدگی سے کہہ رہا تھا "زندگی ۔۔۔ سالار زندگی اور تمہارے ساتھ یہ نا ممکن ہے ۔" امامہ نے تند لہجے میں کہا مجھے نپولین کی بات دہرانی چاہیے کے میری ڈکشینری میں نا ممکن کا لفظ نہیں ہے یا مجھے تم سے یہ ریکویسٹ کرنی چاہیے کے "آؤ اس نا ممکن کو مل کر ممکن بنائیں وہ اب مذاق اڑا رہا تھا." پیر کامل