اللّٰہ تعالی سے مانگیں اور بہت مانگیں۔ وہ بہت اونچی شان والا ہے۔ اللّٰہ تعالی سے دعا مانگیں "اے ہمارے پاک پروردگار ہمیں روحانی جسمانی بیماریوں سے شفا عطا فرما۔ ہمارے دلوں کو نور سے منور فرما۔۔" ہمیں ہمارے والدین، ہمارے اہل وعیال کیلئے صدقہ جاریہ بنا۔۔۔ ہمیں ہمارے والدین کیلئے باعث رحمت بنا۔۔۔ ہمیں اپنا فرمانبردار بنا۔۔۔ ہمیں ان کے راستے پر چلا جن پر تیرا انعام ہوا۔۔۔ آمین ثم آمین۔۔۔
اللّٰہ تعالی غفار الذنوب ، یعنی بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے۔ اللّٰہ تعالی سے اپنی ہر شے میں برکت مانگا کریں۔ اپنی سماعت، بصارت، ، قوتوں، علم، عقل، حکمت، ادب ، آثار میں برکت۔ اس پاک پروردگار کی ذات ہماری سوچ کی وسعتوں سے بہت بلند ہے۔۔۔ اللّٰہ تعالی سے مانگا کریں کہ اللّٰہ پاک میرا اپنے بارے میں گمان بلند کردے۔ مجھے ضائع ہونے سے بچا لیں۔۔۔ مجھے اپنے دین کیلئے چن لیں۔ ہمارا خاتمہ خیر پر ہو، اور ہمارے دنیا میں بہترین آثار رہ جائیں ۔۔۔۔ ہم خیر کی چابیاں اور شر کے تالے بن جائیں۔۔۔۔۔
اسلام علیکم۔۔ اللّٰہ تعالی سے دعائیں مانگتے وقت possible/ impossible کو criteria مت بنایا کریں۔۔۔۔ اللّٰہ تعالی سے بے حساب مانگا کریں، بہت مانگا کریں، بہت زیادہ مانگا کریں۔۔۔۔ وہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے، وہ القادر ہے، وہ سخی ہے، وہ ستارالعیوب ،عیبوں پر پردہ ڈالنے والا ہے۔