چلو آؤ کرتے ہیں توبہ کے سجدے بہت تشنگی سے توجہ کے سجدے مسیحا کے آ گے مداوا کے سجدے ندامت سے سر خم شکستہ سے سجدے رضا والے سجدے وفا والے سجدے عمل کی طرف رہنما والے سجدے سراپا ادب التجا والے سجدے بہت عاجزی سے حیا والے سجدے وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہے زمین پوچھتی ہے نمازی کہاں ہے