Damadam.pk
Blochi@73's posts | Damadam

Blochi@73's posts:

Blochi@73
 

درگزر عاجزی اور صدقہ
```الحدیث النبوی:```
أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ، وَمَا زَادَ اللهُ رَجُلًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا، وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
صدقہ مال کو کم نہیں کرتا، اور عفو و درگزر کرنے سے آدمی کی عزت بڑھتی ہے، اور جو شخص اللہ کے لیے تواضع و انکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا رتبہ بلند فرما دیتا ہے۔
👆```جامع الترمذی:2029```

Blochi@73
 

حجامہ اور شہد
```الحدیث النبوی:```
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :الشِّفَاءُ فِي ثَلَاثَةٍ : فِي شَرْطَةِ مِحْجَمٍ ، أَوْ شَرْبَةِ عَسَلٍ ، أَوْ كَيَّةٍ بِنَارٍ ، وَأَنَا أَنْهَى أُمَّتِي عَنِ الْكَيِّ .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شفاء تین چیزوں میں ہے پچھنا (حجامہ)لگوانے میں، شہد پینے میں اور آگ سے داغنے میں مگر میں اپنی امت کو آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں۔
👆```صحیح البخاری:5681```

Blochi@73
 

جہاد اور اللہ کی ضمانت
```الحدیث النبوی:```
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”جو (شخص ایمان کی حالت میں)اللہ کے راستے میں جہاد کرے ‘ جہاد ہی کی نیت سے نکلے ‘ اللہ کے کلام ( اس کے وعدے ) کو سچ جان کر ‘ تو اللہ اس کا ضامن ہے۔ یا تو اللہ تعالیٰ اس کو شہادت (کی موت دے) کر جنت میں لے جائے گا ‘ یا اس کو اجر و ثواب اور مال غنیمت دلا کے اس کو گھر واپس لائے گا۔
```صحیح البخاری:3123```

Blochi@73
 

آسانی اور خوشخبری
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَنَسِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا ، وَبَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (لوگوں کے لیے) آسانی (پیدا) کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو(خوشخبری دو) اور نفرت نہ دلاؤ۔
```صحیح البخاری:69```

Blochi@73
 

مال میں برکت اور مزدوری
```الحدیث النبوی:```
ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا تو ہم میں سے بہت سے(صحابہ ) بازار جا کر بوجھ اٹھانے کی مزدوری کرتے اور اس طرح ایک مد ( غلہ یا کھجور وغیرہ ) حاصل کرتے۔( جسے صدقہ کر دیتے ) لیکن آج ہم میں سے بہت سوں کے پاس(اللہ تعالی کے خصوصی کرم اور صدقے کی برکت سے) لاکھ لاکھ ( درہم یا دینار )موجود ہیں۔
```صحیح البخاری:1416```👆

Blochi@73
 

فضول خرچی
```الحدیث النبوی:```
قَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ،إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمْ ثَلَاثًا ، قِيلَ وَقَالَ وَإِضَاعَةَ الْمَالِ وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ .
مغیرہ بن شعبۃ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے تین باتیں پسند نہیں کرتا۔ بلاوجہ کی(فضول بے مقصد) گفتگو ، فضول خرچی اور لوگوں سے بہت مانگنا۔
```صحیح البخاری:1477```👆

Blochi@73
 

حقیقی مؤمن اور مسلمان
```الحدیث النبوی:```
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى دِمَائِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ (حقیقی) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں ۔ اور (اصل) مومن وہ ہے جس سے لوگوں کو اپنی جان و مال کے بارے میں کوئی خطرہ نہ ہو ۔‘‘
```سنن نسائی:4998```👆

Blochi@73
 

وقت اور صحت
```الحدیث النبوی:```
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ : الصِّحَّةُ ، وَالْفَرَاغُ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے، صحت اور فراغت(جب کوئی مصروفیت نہ ہو)۔“
```صحیح البخاری:6412```

Blochi@73
 

رحمتِ عالم پر وحی کا نزول
```الحدیث النبوی:```
عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «إِنْ كَانَ لَيُنْزَلُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَدَاةِ الْبَارِدَةِ، ثُمَّ تَفِيضُ جَبْهَتُهُ عَرَقًا»
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں:
سخت سردی کی صبح وحی نازل ہوتی تھی ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی سے پسینہ بہنے لگتا تھا۔
```صحیح مسلم:2333```👆

Blochi@73
 

لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ اور مجھے اپنے مال میں سب سے زیادہ پسند میرا یہی باغ بَيْرُحَاءَ ہے۔ یہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے۔ اس کی نیکی اور ذخیرہ ثواب کی امید میں صرف اللہ تعالیٰ سے رکھتا ہوں۔ پس آپ جہاں مناسب سمجھیں اسے خرچ فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، واہ واہ! یہ بڑا ہی نفع والا مال ہے۔ بہت ہی مفید ہے۔ اس کے بارے میں تم نے جو کچھ کہا وہ میں نے سن لیا۔ اب میں تو یہی مناسب سمجھتا ہوں کہ اسے تو اپنے رشتہ داروں ہی میں تقسیم کر دے۔ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں ایسا ہی کروں گا۔ چنانچہ یہ کنواں انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور چچا کی اولاد میں تقسیم کر دیا۔
Part....2
```صحیح البخاری:2318```

Blochi@73
 

نفع بخش تجارت
```الحدیث النبوی:```
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں انصار کے سب سے مالدار لوگوں میں سے تھے۔ بَيْرُحَاءَ ( ایک باغ ) ان کا سب سے زیادہ محبوب مال تھا۔ جو مسجد نبوی کے بالکل سامنے تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی وہاں تشریف لے جاتے اور اس کا نہایت میٹھا عمدہ پانی پیتے تھے۔ پھر جب قرآن کی آیت لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ”تم نیکی ہرگز نہیں حاصل کر سکتے جب تک نہ خرچ کرو اللہ کی راہ میں وہ چیز جو تمہیں زیادہ پسند ہو“ تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا، یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے۔
Part..1 ....
```صحیح البخاری:2318```

Blochi@73
 

فطری تقاضے
```الحدیث النبوی:```
عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ""الْفِطْرَةُ خَمْسٌ: الْخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الْإِبْطِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ"".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”پانچ چیزیں فطرت سے ہیں، ختنہ کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا، بغل کے بال صاف کرنا،مونچھ چھوٹی کرانا اور ناخن کاٹنا۔“
```صحیح البخاری:6297```👆
اچھی بات دوسروں تک پہنچائیں ۔ضرور

Blochi@73
 

عیسیٰ بن مریم علیہما السلام
```الحدیث النبوی:```
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
ہر ایک بنی آدم جب پیدا ہوتا ہے تو پیدائش کے وقت شیطان اسے چھوتا ہے اور بچہ شیطان کے چھونے سے زور سے چیختا ہے۔ سوائے مریم اور ان کے بیٹے عیسیٰ علیہما السلام کے۔“ پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ( اس کی وجہ مریم علیہما السلام کی والدہ کی دعا ہے کہ اے اللہ! ) میں اسے ( مریم کو ) اور اس کی اولاد کو شیطان رجیم سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔
```صحیح البخاری:3431```
یہ پیغامات دوسروں تک بھی پہنچانا۔ضرور۔

Blochi@73
 

اللہ کے بندے اور اس کے رسول
```الحدیث النبوی:```
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ ، فَقُولُوا : عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ(مبالغہ نہ کرو) جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے(اللہ کا بیٹا بنا کر) ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو ( میرے متعلق ) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“
```صحیح البخاری:3445```👆

Blochi@73
 

تباہی کا راستہ
```الحدیث النبوی:```
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ، فَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَمَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَكْذِبُ وَيَتَحَرَّى الْكَذِبَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جھوٹ سے بچو، اس لیے کہ جھوٹ گناہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور گناہ جہنم میں لے جاتا ہے، آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کی تلاش میں رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔
```جامع الترمذی:1971```👆

Blochi@73
 

اللہ کی مدد کے اسباب
```الحدیث النبوی:```
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اس کی مدد چھوڑتا ہے، اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو اللہ اس کی حاجت (ضرورت) پوری کرنے میں لگا ہوتا ہے، جو اپنے کسی مسلمان کی پریشانی دور کرتا ہے اللہ اس کی وجہ سے اس سے قیامت کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کرے گا، اور جو کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالے گا اللہ قیامت کے دن اس کے عیب پر پردہ ڈالے گا“۔
```جامع الترمذی:1426```👆

Blochi@73
 

نماز با جماعت کی فضیلت
```الحدیث النبوی:```
أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ :صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلَاةَ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جماعت کے ساتھ نماز اکیلے نماز پڑھنے سے ستائیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔
```صحیح البخاری:645```👆

Blochi@73
 

بہترین موت
```الحدیث النبوی:```
قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم :
مَنْ فَارَقَ الرُّوحُ الْجَسَدَ وَهُوَ بَرِيءٌ مِّنْ ثَلَاثٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ الْكِبْرِ وَالدَّيْنِ وَالْغُلُولِ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جس شخص كے جسم سے روح اس حال میں نكلی كہ وہ تین چیزوں سے بَری تھا تو وہ جنت میں داخل ہو گا، تكبر،قرض اور خیانت۔
```سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ:2785```👆

Blochi@73
 

نرمی بھلائی کی علامت
```الحدیث النبوی:```
عَنْ عَائِشَةَ مرفوعا:إِذَا أَرَادَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِأَهْلِ بَيْتٍ خَيْرًا أَدْخَلَ عَلَيْهِمْ الرِّفْقَ.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب اللہ کسی گھر والوں کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو ان(کی طبیعت مزاج اور رویّے) میں نرمی داخل کردیتا ہے۔
```الصحیحۃ :1219```👆

Islamic Quotes image
B  🔥 : شیطان سے بچو۔✌🕶👆 -