مدت سے آرزو تھی کہ فرصت ملے فرصت ملی تو اس شرط پر کہ کسی سے نہ ملے تنہا ہوئے تو خود سے ملاقات ہو گئی جس کا گماں تک نہ تھا وہ بات ہو گئی اتنی طویل رات تھی کل شب کہ صبح دم بس ایک پل کو دن ہوا پھر رات ہو گئی چھوٹی سی اک وبا نے بڑا کام کر دیا ظاہر زمیں پہ بندے کی اوقات ہو گئی (منقول)