محلے داری.. آج صبح محلے کی آپا جی گھر آئیں۔ گرمی، مہنگائی اور رشتہ داروں کی بے حسی پر دو گھنٹے گفتگو کی۔ میں نے چائے کا پوچھا تو انہوں نے قہوہ پینے کی خواہش کی.. کہ آج کل لیموں اور قہوہ کرونا میں بہت مفید ہے۔ دو گھنٹے بعد جاتے ہوئے خوب دعائیں دیں اور بولیں: اب انشاءاللہ پندرہ دن بعد ملاقات ہوگی، ڈاکٹروں نے دو ہفتہ کے لئے "قرنطینہ" علاج بتایا ہے، کہ رہے تھے اس دوران کسی سے ملتے جلتے نہیں، تو میں نے سوچا آج ہی سارے محلے والوں سے مل آؤں، آخر محلے داری بھی کوئی چیز ہوتی ہے😝
کرونا وائرس کی افواہ خطرناک ہے اور ایمان لیوا ہوسکتی ہے ۔ چند تدابیر آپکے جسم اور ایمان کی سلامتی کیلئے ضروری ہیں ۔ دن میں پانچ بار باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد میں ضرور جائیں ۔ پیشہ ورانہ اور دیگر نامحرموں کے ساتھ میل جول میں کم سے کم 10 فٹ کا فاصلہ رکھیں ۔ نامحرموں کے ساتھ ہاتھ ملانے گلے ملنے سے گریز کریں ۔ اپنی آنکھ ،منہ اور کانوں کو غلط استعمال سے پرہیز کریں ۔ بار بار کلمہ طیبہ، درود شریف اور استغفار کا ورد کریں تلاوت قرآن اور باقی نیک اعمال کی مقدار بڑھا دیں اگر آپکو کوئی علامات ظاہر ہوں مثلا شرک، وسوسے اور شیطانی خیالات تو توبہ توبہ کرتے ہوئے جلدی جلدی اللہ کی طرف رجوع کریں ۔ اللہ تعالی ہمیں ہدایت استقامت عطاء فرمائے آمین