*عید خوشیوں کا دن ہے، مگر کچھ کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے…* ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے عزیز اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کی یادیں دل کو غمگین کر دیتی ہیں، مگر ان کے لیے دعا کرنا اور ان کی نیت سے نیکی کرنا ہمارے پیار کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ خصوصاً میرے والد محترم اور تمام مرحومین کے لیے دعا کریں۔ اے اللہ! ہمارے پیاروں کی مغفرت فرما، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، ان کے گناہوں کو معاف فرما، ان پر رحمتوں کی بارش فرما، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ ہمیں صبر، ہمت اور استقامت عطا کر، اور ہماری دعاؤں کو ان کے لیے ذریعۂ رحمت بنا دے۔ آمین یا رب العالمین! 🤲 جزاکم اللہ خیراً۔ ❤