ایسا نہیں کہ بن تیرے ٹھہری رہی حیات
لیکن کٹی ہے دل کو میرے کاٹتے ہوئے
خالی لگی لُغت تِری تصویر دیکھ کر
کوئی بھی لفظ مجھ کو مناسب نہیں لگا
🌸
رکھا ہی گھر میں کیا ہے کہ __ ترتیب دوں جسے
کچھ خواب ہیں __ اِدھر سے اُدھر کر رہا ہوں میں __!
مغرور ہمیں کہتی ہے تو کہتی رہے دنیا
ہم مڑ کے کسی شخص کو دیکھا نہیں کرتے
ہم لوگ تو مے نوش ہیں، بدنام ہیں ساغر
پاکیزہ ہیں جو لوگ وہ کیا کیا نہیں کرتے
پارساوں کے اِس جہاں میں اے دل
اِک تم اور اِک میں ہی خراب نکلے
🌳 ٗ،ٰٰٰٖٖ
والدین اَن پڑھ تھے بچے ڈاکٹر اور انجینئر بنے، والدین گریجویٹ ہوئے تو بچے ٹک ٹاکر اور ڈانسر بننے لگے۔
کیا کہا عشق جاودانی ہے
آخری بارمل رہی ہو کیا؟
“جون ایلیاء”
سونے سے 3 گھنٹے پہلے کھانا بند کریں۔
سونے سے 2 گھنٹے پہلے پانی یا دیگر مشروبات پینا بند کریں۔
سونے سے 1 گھنٹہ پہلے تمام اسکرینز (موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر) دیکھنا بند کریں۔
اسے "3-2-1 پروٹوکول" کہا جاتا ہے۔ ہر رات اس پر عمل کریں تاکہ نیند بہتر ہو۔
🥀🍂🌾
مختصر یہ کہ ہر رنگ جچتا ہے تم پر
حتیٰ کہ وہ بھی جو تم نے بدل رکھا ہے
🌿🍀🌸

بس ایک لمحے کو،
کسی انجان لمحے میں،
کسی اجنبی جگہ پر،
پہلی بار کی طرح،
پھر سے ملیں۔
۔
مجھے وہ لوگ پسند ہیں..
جو اپنی عزت کرتے ہیں
دوسروں کا احترام کرتے ہیں
گہری باتیں کرتے ہیں
کچھ بھی شائستگی سے پوچھتے ہیں
ذوق و شوق سے مذاق کرتے ہیں
خلوص سے معذرت کرتے ہیں
اور
خاموشی سے چلے جاتے ہیں...




