روح من مُجھ سے مت پُوچھ...!! میں کیا چاہتا ہُوں...!! بس یہ کہ...!! جب میں تیری اور دیکھوں...!! تو مُسکراتے ہُوئے اپنی زُلفوں کو مت چھیڑا کرو...!! ورنہ...!! میں سچ کہہ رہا ہُوں...!! مُجھے بتانے میں دو پل لگیں گے...!! کہ میں کیا چاہتا ہُوں...❤
تمہارے بارے میں کیا لکھوں؟۔۔۔ کے جب تم ہنستی ہو تو لگتا ہے جیسے کائنات کا ہر گوشہ تمہاری مسکراہٹ کا عکس بن گیا ہو پھر ساری کائنات مسکراتی ہے۔۔ جب تم خاموش ہوتی ہو تو دنیا کے ہر شور میں سکون اتر آتا ہے۔ تمھاری خاموشی دل میں اترتی ہے ۔ تمہاری آنکھیں بلاشبہ قدرت کی خوبصورت تخلیق ہیں۔۔میرے لیے ان میں سارا جہاں سمٹ آتا ہے اور جب تم مجھے اپنا کہتی ہو تو ۔۔۔ میرے وجود کی ہر دھڑکن مہک اٹھتی ہے۔۔❣️
ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو. ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ 🖤