میرے رب نے سنوارا ہے مجھے اس طرح گھر سے نکلتی ہو تو پہچان لی جاتی ہوں میں دخترِ اسلام ہوں، میں کاملِ ایمان ہوں کنیز نہیں کسی کی،میں شہزادیِ اسلام ہوں وراثت میں مجھے دنیا و آخرت دونوں ملی حقوق کیلئے مجھے ، صدا کی ضرورت نہیں نعرہ تھا میرا، ہے اور نعرہ میرا یہی رہے گا غلامی میرا شیوہ نہیں، نہ یہ میرا مقدر بنا میرے رب نے سنوارا ہے مجھے اس طرح حیا کی چادر میں لپٹا موتی ہو جس طرح