غير محرم مردوں كے سامنے جو لباس عورت پہن كر آسكتى ہے اس ميں آٹھ شروط كا ہونا ضرورى ہے، شروط درج ذيل ہيں: ✔ 1- وہ لباس سارے جسم كے ليے ساتر یعنی سارے جسم كو چھپانے والا ہو، جس ميں ہاتھ اور چہرہ بھى شامل ہيں. ✔ 2- وہ لباس كھلا اور واسع ہو، جو نہ تو جسم كے اعضاء كا حجم واضح كرتا ہو، اور نہ ہى جسم كے خد و خال واضح کرے۔ ✔ 3- باريك نہ ہو كہ جلد كى رنگت واضح كرتا پھرے۔ ✔ 4- وہ لباس خود بھی زينت کا باعث نہ ہو، مثلا اس پر كڑھائى اور كشيدہ كارى كى گئى ہو۔ ✔ 5- اس لباس كو خوشبو نہ لگائى گئى ہو۔ ✔ 6- وہ لباس مردوں كے لباس كى مشابہ نہ ہو۔ ✔ 7- وہ لباس كافر عورتوں كے لباس سے مشابہ نہ ہو۔ ✔ 8- لباس شہرت حاصل کرنے کا باعث نہ ہو۔
♥ *Ayah of the Day*♥ _اگر قسم کھانے کے بعد اسکو توڑ دیاجائے تو اسکا کفارہ_ اللہ فرماتےہیں *"اللہ تعالیٰ تمہاری لغوقسموں پر تمہاری گرفت نہیں کرے گالیکن وہ ان قسموں پر تمہاری گرفت کرے گاجنہیں تم نے پختہ کیاہوگاچنانچہ اس کاکفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کوکھلاتے ہویا اُنہیں کپڑے پہناناہے یا ایک غلام آزاد کرنا ہے، چنانچہ جویہ نہ پائے تو تین دن کے روزے رکھناہے۔یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھابیٹھو۔اوراپنی قسموں کی حفاظت کرو، اس طرح اللہ تعالیٰ اپنے احکامات تمہارے لیے بیان کرتا ہے تاکہ تم شکراداکرو۔"* Surat No 5 : Ayat No 89 (لغو قسم: وہ الفاظ جو بہت سے لوگوں کا تکیہ کلام ہوتے ہیں جیسے قسم سے، قسم سے۔۔یہ ناپسندیدہ ہے اس سے پرییز کرنا چاہیے)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain