تال سے سر کو ملاتے ہوئے مرجاتے ہیں زندگی ہم تجھے گاتے ہوئے مرجاتے ہیں خواب میں رنگ_حقیقت نہیں بھرنے پاتے لوگ شاہکار بناتے ہوئے مرجاتے ہیں ہم میں کچھ مار دیئے جاتے ہیں خاموشی میں اور کچھ شور مچاتے ہوئے مرجاتے ہیں عمر بھر گوشئہ گمنامی میں جینے والے منظرِ عام پہ آتے ہوئے مرجاتے ہیں ا