If Quran said it's Haraam, your opinion doesn't matter. 🤍
نا جانے لوگ اتنی آسانی سے کیسے کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا ۔۔۔سچ کہوں تو مجھے بہت فرق پڑتا ہے ۔۔جب کوئی تلخ لہجہ اپناتا ہے ۔۔جب کوئی اجنبیوں کی طرح برتاؤ کرتا ہے ۔۔جب کوئی اونچی آواز میں بات کرتا ہے ۔۔۔کیونکہ میں چاہتی ہوں میرے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جسکی میں حقیقی معنوں میں مستحق ہوں۔۔
✨
خوشیوں میں جب تمہارے ارد گرد اک ہجوم برپا ہوگا ،تب شاید تمہیں میں کہیں نظر نہ آؤں۔۔۔مجھے آواز دے کر بلانا پڑے گا تمہیں ۔۔۔مگر تنہائیوں میں تم مجھے اپنے قریب پاؤ گے ۔۔۔میں تمہارے پاس موجود رہوں گی ۔۔۔تمہارے آنسو چننے کا حق میں رکھنا چاہتی ہوں ۔۔۔
💙۔۔۔۔!!!!
تمہیں نہیں معلوم انتظار کس قدر اذیت دیتا ہے....کیا تم اس اذیت سے آشنا نہیں...کیا تمہیں کبھی یہ محسوس نہیں ہوئی...؟؟؟
کچھ خواب ،خواب ہی رہیں ،تو بہتر ہے
✨
وقت گزرنے کے ساتھ، آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے اُن لوگوں کو اہمیت دی، یہاں تک کہ اُن کے اہل خانہ بھی رات کے کھانے کے لیے اُن کا انتظار نہیں کرتے''
دوستوفیسکی
ہم جیسے خود دار رونا بھی چاہیں ،تو کتابوں پر سر رکھ کے رو دیتے ہیں ۔۔۔ہم سہارے کے لئے کسی کندھے کے متلاشی نہیں ہوتے ۔۔۔ہم یہ خواہش نہیں رکھتے کہ کوئی ہمارے آنسو اپنی انگلی کے پوروں سے موتیوں کی مانند چن لے ۔۔ہم خود انہیں بے دردی سے مسل دیتے ہیں ۔۔۔
ہر شخص اس بات کا مستحق نہیں ہوتا کہ آپ اپنے قیمتی جذبات اس پر ضائع کریں ۔۔۔آپکے پر خلوص جذبات کا مستحق صرف ایک شخص ہے۔۔۔آپکا محرم ۔۔۔جس نے آپکو اپنایا ہے ،آپ کو اپنا نام دیا ہے ،آپ کو عزت دی ہے ۔۔۔اس قدر مخلصی کا تقاضا ہے کہ آپ بھی صرف اسی سے وفا نبھائیں ۔۔اُسکی موجودگی میں بھی اور اُسکی غیر موجودگی میں بھی اسکی وفادار رہیں ۔۔۔
💙۔۔۔۔!!!۔
کبھی کبھار یہ حقیقت قبول کر لینی چاہئے کہ ہر شخص کی آزمائش مختلف ہوتی ہے اور میری آزمائش کے لیے قدرت نے تنہائی منتخب کی ہے ۔۔۔۔۔۔
یا تو لوگ ہماری زندگی میں آیا ہی نہ کریں ۔۔۔اگر آ جائیں تو پھر آخری دم تک ساتھ چلتے رہیں ۔۔۔۔۔
ایک وقت آتا ہے جب آپ مزید کسی شے کو حاصل کرنے کی چاہ نہیں رکھتے ۔۔۔بس قناعت کے متلاشی ہوتے ہیں ۔۔۔۔قناعت مانگتے ہیں ۔۔۔
ہر انسان کی آزمائش مختلف ہوتی ہے ۔۔۔کسی کو کوئی نعمت عطا کر کے آزمایا جاتا ہے ۔۔۔اور کسی کو اُس نعمت سے محروم رکھ کر آزمایا جاتا ہے ۔۔۔
💙۔۔۔۔!!!
جس معاشرے میں نکاح کو اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہو کہ ایک انسان کی عمر بھر کی کمائی بھی ان اخراجات کی پورا کرنے کے لئے نا کافی ہو ۔۔۔اس معاشرے میں کسی کی عزت کیسے محفوظ رہ سکتی ہے ؟؟؟۔۔۔۔اگر حلال میسر نہیں ہوگا تو قدم خود بخود بہکیں گے ۔۔۔حرام پر کشش دکھائی دے گا ۔۔۔
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں
وہ آنکھیں کتنی خوبصورت ہوتی ہیں جو
ہر کسی کی جانب نہیں اٹھ جاتی
ویسے آنکھوں کو اسی طرح سب سے منفرد ہونا چاہئے
تھوڑا موڈی.....تھوڑی ضدی
اور ہر کسی سےمتاثر نہ ہونے والی
آنکھیں چہرے کا سب سے خوبصورت اعضاء ہے
اور آنکھوں سے سارے راستے دل کی طرف نکلتے ہیں
مجھے لگتا ہے کہ آنکھوں کو مغرور ہونا چاہیے
تاکہ ہماری آنکھ کا بھی ایک معیار ہو...!
💙
صرف حلال کے عادی لوگوں کو حرام سے گھن نہیں آتی ۔۔۔جو حرام کے عادی ہوجاتے ہیں انہیں بھی حلال سے گھن آتی ہے ۔۔۔وہ چاہے رشتے ہی کیوں نہ ہو۔۔۔جس طرح گِدھ ہمیشہ مردار کھاتا ہے اسے شکار کر کے کھانا نصیب نہیں ہوتا ۔۔۔اسی طرح اُنہیں بھی حلال نصیب نہیں ہوتا ۔۔۔
💙
شکریہ اُن لوگوں کا جنہوں نے سکھایا کہ خدا کے علاوہ ہر ساتھ صرف مخصوص وقت کے لیے ہے ۔۔۔۔
جب شدید بخار اور سر درد میں امی جان میری پیشانی پر ہاتھ رکھتی ہیں ۔۔۔تو مجھے پروین شاکر کا یہ شعر یاد آ جاتا ہے ۔۔۔
اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا ۔۔۔
روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی ۔۔۔۔۔💙!!!۔
عورت اگر خیانت کا ارادہ کرے تو وہ قادر ہے کہ خیانت کر سکتی ہے اگرچہ اسے چالیس دیواروں کے پیچھے کیوں نہ بند کیا جائے۔
لیکن جب وہ ایک مرد کے ساتھ مخلص ہوتی ہے تو لاکھوں مرد مل کر بھی اس کو نہیں بہکا سکتے
💙۔۔۔۔۔!!!!
اگر آپکا دل ٹوٹا ہے اسکا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ انسانیت ہی بھول جائیں ۔۔۔اس قدر تلخ کہ وہ تلخی آپکے ارد گرد لوگوں کی زندگی میں بھی گھل جائے ۔۔۔نرم اور مہربان رہیں ۔۔۔کسی ایک شخص کے جرم کی پاداش میں دوسروں کو ہرٹ نہ کریں ۔۔۔۔
💙۔۔۔۔!!!۔
عندما يكون الشخص سريع الحزن
تأكد ان هناك من اتعب قلبه دون رحمة
اگر کوئی شخص جلد غمگین ہو جاتا ہو تو یقین رکھیں ،
کسی نے اس کے دل کو بے رحمی سے تھکایا ہے۔۔۔
💯
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain