کچھ لوگ ہماری زندگی سے ہمیشہ کے لیے چلے جاتے ہیں ۔۔۔ہم چاہ کر بھی انہیں روک نہیں پاتے ۔۔۔نہ کبھی کوئی تعلق یا واسطہ باقی رہتا ہے ۔۔۔مگر پھر بھی کہیں نہ کہیں یہ آس ہوتی ہے کہ شاید ،شاید وہ بھولے سے پلٹ کر دیکھے ۔۔اور کسی کو اپنا منتظر پائے ۔۔
💙۔۔۔!!!۔
اگر آپ اپنے ساتھ خود ہی خوش نہیں رہ سکتے ،تو آپ یہ گمان کیوں رکھتے ہیں کہ کوئی دوسرا شخص آپ کے ساتھ خوش رہ پائے گا ۔۔۔۔؟؟؟
💙۔۔۔۔
”اُن کا قرب پائیں جو آپکی روح میں نور کی کھڑکیاں کھول دیتے ہیں اور وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ سارا جہاں روشن کر سکتے ہیں“
•حضرت شمس الدین تبریزی
💙
*اللّٰہُ يبَارِک! الضّحکَۃ عَلٰی وَجْھِکَ، وَالضّحكَۃِ فِیْ صَوْتِک، وَ النُّوْرِ فيْ عَیْنَیْک، وَالسَّلَامِ فِيْ قَلْبِک*
"اللہ کرے! آپ کے چہرے پہ ہنسی، آپ کی آواز میں چہک، آپ کی آنکھوں میں نور اور آپ کے دل پہ سکون کا نزول مستقل کر دیا جائے"
-💙۔۔۔۔!!!!۔
ہم بیٹیوں کو صبر اپنی ماؤں سے ورثے میں ملتا ہے
✨
ہر شخص اپنے حصے کے درد خود سہتا ہے تو پھر لوگوں کو بتا کر پرچار کرنا ضروری تو نہیں بس خود تک ہی محدود رہیں تو بہتر ہے
اگر اللّٰہ نے آپکے عیوب پر پردہ ڈال رکھا ہے اور آپکو لوگوں کی نظر میں معتبر بنا رکھا ہے تو اسکا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ اپنی پارسائی کا ڈھونگ رچا کر دوسروں کا جینا حرام کریں ۔۔۔
✨
خود سے وابستہ لوگوں کو توجہ دیں ۔۔اُن سے محبت سے پیش آئیں ۔۔مگر محبت اور توجہ کا کشکول لئے لوگوں کے پیچھے مت بھاگیں ۔۔بھاگتے بھاگتے تھک جائیں گے مگر ہاتھ خالی رہ جائیں گے ۔۔۔
ہر شخص کو عزت دیں ۔۔اُسکی رائے کا احترام کریں ۔۔۔مگر کسی کو یہ موقع ہر گز نہ دیں کہ وہ آپکی عزّت نفس روند ڈالے ۔۔۔اپنے آپکو بھی اہمیت دیں ۔۔۔
💙۔۔۔۔!!!۔
اگر آپ اپنے ماضی سے مطمئن ہیں ۔۔۔آپکا ضمیر آپکو طمانچے نہیں مارتا ۔۔۔تو آپ واقعی بہت خوش بخت ہیں ۔۔۔۔
الحمدللہ 💙۔۔۔۔!!!۔
زندگی سکھاتی ہے کہ والدین کی باتیں ہمارے بھلے کے لئے ہی ہوتی ہیں مگر یہ سمجھنے میں دیر ہوجاتی ہے
💙
دل رکھنے کے لیے جھوٹ کہنے سے بہتر ہے اِک بار ہی سچ کہہ دیا جائے ۔۔۔سچ کبھی نہ کبھی سامنے آ ہی جاتا ہے اور پھر آپکی کوئی وقعت باقی نہیں رہتی ۔۔۔
جب رب کی رضا کی خاطر انسان کسی حرام شے سے دستبردار ہو جاتا ہے ۔۔۔تو وہ حلال بنا کر پہلے سے کئی گنا بہتر شکل میں واپس عطا کی جاتی ہے ۔۔۔اُسکی رضا چن کر انسان کبھی بھی خسارے میں نہیں جاتا ۔۔۔۔
💙۔۔۔!!!۔
اپنے پیارے کے بچھڑ جانے پر غم ہوتا ہے ۔۔اور میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت پر خوشی منائی جا رہی ہے ۔۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟؟؟۔۔12 ربیع الاول یوم پیدائش ہے اسکے بارے میں محققین کا اختلاف ہے ۔۔جبکہ 12 ربیع الاول یوم وصال ہے ۔۔اس پر سب اہل علم متفق ہیں ۔۔۔کیا آج ہمیں صحابہ سے بڑھ کر نبی سے محبت ہے ۔۔انہوں نے تو کبھی عید میلاد النبی نہیں منائیں ۔۔۔تو پھر ہم لوگ کس کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ؟؟؟؟
ٹاکسک لوگ اپنے ساتھ وابستہ ہر انسان کو ٹاکسک بنا دیتے ہیں ۔۔۔جب کسی سے بات کرتے ہیں ۔۔اپنے زہر خند لہجے سے اُسکی زندگی میں بھی کڑواہٹ گھول دیتے ہیں ۔۔۔
Allah doesn't accept the sajdah of someone٫ who attended to him after hurting a fellow human being٫physically and emotionally۔۔💔۔For Allah٫ the water you use for wu'dhu is nothing in front of water someone sheds from his eyes due to pain you gave him۔۔۔💯
اِک بات تو طے ہے ۔۔۔۔کہ اگر تم اس دنیا میں موجود کسی بھی شے کو دل میں بساؤ گے ۔۔۔تو وہ تمہیں توڑ کے رکھ دے گی ۔۔۔تم بکھر جاؤ گے ۔۔۔۔
💙۔۔۔۔!!!۔
میں نے زندگی میں بہت سے رشتوں کو کھویا ہے ۔۔۔کچھ رشتے شاید ازل سے میرے مقدر میں نہیں تھے ۔۔۔خونی رشتوں سے لے کر دوستی کے رشتے تک لوگوں کو جدا ہوتا دیکھا ۔۔۔مگر میں نے سیکھا ہے کسی کے نہ ہونے سے زندگی رک نہیں جاتی ۔۔۔یہ اپنی ڈگر پر چلتی رہتی ہے ۔۔۔۔۔😓
چاہے ہزار رنجشیں سہی ۔۔بہت سی شکایتیں بھی ۔۔۔مگر دل اس سے کبھی خفا نہیں ہوتا
وہ ہے ہی ایسی سراپا محبت ۔۔۔💙۔۔!!!۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain