میں نے زندگی میں بہت سے رشتوں کو کھویا ہے ۔۔۔کچھ رشتے شاید ازل سے میرے مقدر میں نہیں تھے ۔۔۔خونی رشتوں سے لے کر دوستی کے رشتے تک لوگوں کو جدا ہوتا دیکھا ۔۔۔مگر میں نے سیکھا ہے کسی کے نہ ہونے سے زندگی رک نہیں جاتی ۔۔۔یہ اپنی ڈگر پر چلتی رہتی ہے ۔۔۔۔۔😓
چاہے ہزار رنجشیں سہی ۔۔بہت سی شکایتیں بھی ۔۔۔مگر دل اس سے کبھی خفا نہیں ہوتا
وہ ہے ہی ایسی سراپا محبت ۔۔۔💙۔۔!!!۔
اسکے بچھڑنے کا سوگ کیوں نہ منایا جائے
وہ سہیلی تھی میری اور سہیلی بھی سب سے اچھی والی ۔۔۔۔💔😔۔۔!!!۔
ہمیں کسی ایک دن کی ضرورت قطعاً نہیں۔۔۔ہم وہ خوش نصیب عورتیں ہیں جن کے گرد مرد کی زندگی گھومتی ہے۔۔۔اُسکا ہر لمحہ ہمارے نام ہوتا ہے۔۔۔کبھی باپ کی صورت میں شفقت کا پیکر۔۔کبھی بھائی کے روپ میں عزت کا محافظ۔۔۔کبھی شوہر کے روپ میں خیال رکھنے والا شریک حیات۔۔۔اور کبھی بیٹے کی شکل میں مضبوط سہارا۔۔۔۔۔💯💙
سال بھر میں صرف ایک دن اپنے نام منسوب کرنے والے معاشرے کی عورت کو کیا معلوم کہ اس جہاں میں ایک معاشرت ایسی بھی ہے جہاں ایک باپ عمر بھر اپنی بیٹی کی خواہشات پوری کرنے کے لئے جیتا ہے۔۔۔بیٹی کو مسکراتے دیکھ کر وہ زمانے بھر کی تلخیاں بھول جاتا ہے۔۔۔اُنھیں کیا معلوم یہاں ایسے بھائی موجود ہیں جو سارے کام چھوڑ کر بہن کے ساتھ چلتے ہیں کہ اسے راستے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔۔ایسے شوہر بھی ہیں جو جوانی سے لے کر بالوں میں سفیدی آنے تک بیوی سے وفا نبھاتے ہیں۔۔۔خود گرمیوں کی سخت دھوپ اور سردیوں کی یخ بستہ ہواؤں کو نظر انداز کر کے گھر سے نکلتے ہیں تا کہ اُن کی شریک حیات کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔۔۔اور سب سے بڑھ کر وہ بیٹا جو اپنے مضبوط بازؤں سے بوڑھی ماں کو سہارا دیتا ہے اور اسکے قدموں تلے جنت تلاش کرتا ہے۔۔۔۔۔۔
خودداری بھی اک عجب شے ہے۔۔۔کسی کو بھی اس بات کا موقع نہ دینا کہ وہ ہم پر رحم کھائے۔۔۔۔بس ہر وقت مسکراتے رہنا اگر چہ دل و دماغ میں اِک اذیت برپا ہو۔۔۔
جب کوئی گناہ ایک بار چھوڑ دیا جاتا ہے تو پھر اسکے قریب بھی انسان نہیں بھٹکتا۔۔۔وہ بار بار وہی گناہ نہیں دہراتا۔۔۔ہر بار اپنے رب سے کیے ہوئے وعدوں سے نہیں مکرتا۔۔۔بس استقامت کے ساتھ اپنے فیصلے پر قائم رہتا ہے۔۔۔۔!!!💙۔۔۔۔
میری محرم۔۔۔۔!!۔۔
وہ ایسی ہے کہ...!
اُس سے مُحبت کرنے کے لیے زِندگیاں اُدھار لی جا سکتی ہیں...!!
وہ ایسی ہے کہ...!
اُسے سامنے بِٹھا کے تمام عُمر دیکھا جا سکتا ہے...!!
اُس کی وہ آنکھیں!
اِتنی حسین ہیں!
اِتنی حسین کہ!
ایک سو اڑسٹھ چاند کی راتیں
صدقہ واری جا سکتی ہیں...🫶
💙
حقیقی حُسن کا سر چشمہ "دل" ہے، اگر یہ سیاہ ہے تو چمکتی آنکھیں بے نور ہیں
بُو علی سینا __💙
#
دن تو دنیا داری میں گزر ہی جاتا ہے۔۔۔مگر رات کو جب بستر پر لیٹنے لگو تو یہ خیال آتا ہے۔۔۔کہ ایک رات ایسی بھی ہوگی جب ہم زمین کے اندر ہوں گے۔۔۔دنیا والے ہمارے حال سے بے خبر ہوں گے۔۔۔وہاں صرف ہم ہوں گے۔۔۔ہمارے اعمال ہوں گے اور ہمارا رب۔۔۔یہ سوچ کر روح لرز جاتی ہے کہ ہر روز ہماری عمر کم ہوتی جا رہی ہے مگر ہم اس گھر کی تیاری نہیں کرتے۔۔۔
از قلم: شاہ زادی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
چیونٹی اگر کسی راستے سے گزر رہی ہو اور آپ اس کے سامنے انگلی رکھ دیں تو وہ آپ کے انگلی اٹھانے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ اپنا راستہ بدل کر دوبارہ اپنی منزل مقصود کی طرف چل پڑے گی، لہٰذا آپ بھی کسی راستے کو بند پا کر تھک کر نہ بیٹھ جائیں بلکہ مزید راستوں کی تلاش جاری رکھیں
روزی دینے والی ذات اللہ پاک کی ہے، وہ جب بھی ہمیں کسی چیز سے محروم کرتا ہے تو اس سے بہتر چیز سے نوازتا ہے۔۔
💙
اور پھر مجھے تو عادت ہے بچپن سے ہی۔۔۔۔
اُن چیزوں کو سینے سے لگائے رکھنے کی۔۔۔۔!!!۔
جنہیں عمومی طور پر قابل نفرت سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔💙۔۔۔۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ نجانے میری آنکھیں حسین ہوتی جا رہی ہیں یا یہ کائنات حسین ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔میں جب جب ان بکھرے ہوئے رنگوں کو،سنہری دھوپ میں لہلہاتے درختوں کو،برف کی چادر اوڑھے قدآور پہاڑوں کو اور نیلے آسمان کی وسعتوں کو دیکھتی ہوں تو مصور سے میری محبت مزید گہری ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔💙💯۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی آئندہ آنے والی نسلیں دین سے منسلک رہیں تو ابھی علماء کا ساتھ دیں۔۔۔انہیں سپورٹ کریں تا کہ اس ملک میں اسلامی نظام مملکت نافذ ہو سکے۔۔۔اور بحیثیت مسلم آپکی شناخت برقرار رہے۔۔۔۔
💙💯
اے میرے رب۔۔۔۔💙۔!!۔
کس کو درکار ہیں یہ کون و مکاں🔥
ہم تو خوش ہیں کہ تو ہمارا ہے!!۔۔۔
کچھ لوگوں کو ہم کھوتے نہیں ہیں بلکہ اُن سے خود دستبردار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔کیونکہ انکی سنگت میں ہم اتنی دور نکل چکے ہوتے ہیں کہ خود اپنی ذات کو بھی فراموش کر دیتے ہیں۔۔۔۔پھر لوٹنا تو ضروری ہوتا ہے نا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔💯🙂
اندھیری راتوں میں چند لمحے اکیلے بیٹھ کر ذرا سوچئے کہ ایسی ہی کوئی رات قبر میں بھی گزارنی پڑے گی۔۔۔جہاں صرف ہم ہوں گے۔۔۔ہمارے اعمال اور ہمارا رب۔۔۔۔ہم نے کتنی تیاری کر رکھی ہے اس رات کے لئے۔۔۔۔ہم کن چیزوں کی فکر میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحات ضائع کر رہے ہیں۔۔۔یہ لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔
آجکل زیر مطالعہ کتاب"قسم اس وقت کی"ہے۔۔۔۔یوں سمجھ لیجئے یہ ایک کتاب نہیں۔۔۔ایک ناول نہیں۔۔۔ایک مسلمان کے لئے قیمتی خزانہ ہے۔۔۔ابو یحییٰ نے جس مہارت اور خوبصورتی سے غیر مسلموں کے اسلام پر اعتراضات کا جواب عقلی دلائل کی صورت میں دیا ہے۔۔۔انکو پڑھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔۔۔آپ بھی اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا وقت نکال کر ضرور مطالعہ کیجئے گا۔۔
زندگی میں اگر کسی کو ہمسفر منتخب کرنے کا موقع ملے تو کسی نظریاتی شخص کا انتخاب کیجئے۔۔۔۔جس کے پاس ایک با مقصد نظریہ حیات ہو۔۔۔۔جو کسی منزل کے حصول کے لیے تگ ودو کر رہا ہو۔۔۔۔کسی دولت کمانے والے روبوٹ کا انتخاب کرنے کی غلطی مت کیجئے گا۔۔۔۔
✍️#
Gratitude is one of the most powerful booster of happy life۔۔
Try it۔۔۔!!!💙
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain