ایک وقت تھا اس انسان کے ساتھ آپ کی بہت گہری دوستی تھی۔ کچھ وقت گزرا، آپ کی باہمی محبت کی جگہ اختلافات نے لے لی اور آپ کا تعلق ختم ہو گیا۔ پھر آپ نے اس انسان کے متعلق غیر مبہم باتیں کرنا شروع کر دیں۔ طنزیہ پوسٹس۔ مبہم مگر پھر بھی سب سمجھ میں آنے والے کامنٹس اور اپنی سائید کی سٹوری گول کر کے ہمدردی سمیٹنے والا رویہ۔ یہ چیزیں آپ کو ایک میچیور انسان کی کیٹیگری سے نکال باہر کرتی ہیں۔ میں آپ سے صرف ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں جب تعلق ختم ہو جاتا ہے تو کیا عزت بھی ختم ہو جاتی ہے؟ انسان کو کم از کم اتنا graceful تو ہونا چاہئیے کہ اگر کسی کی زندگی میں رہنا مشکل لگنے لگے تو الوداع اچھے انداز میں کر دیا جائے۔ ایکسٹریمسٹ (extremist) مت بنیں۔ Accept, grow up and RELAX !
مـن يحبـك يـرى سوادك كعبة ومـن يكـرهك يـرى بيـاضك كفنـاً "جو تم سے محبت کرتا ہے وہ تمہاری سیاہی کو بھی کعبہ کی طرح جانتا ہے🖤 اور جو تمہیں نا پسند کرتا ہے وہ تمہاری سفیدی کو بھی کفن سمجھتا ہے