ہاں یہی شخص مری جان ہوا کرتا تھا اب مجھے دیکھ کے نظروں کو چرُانے والا میری اِس چشمِ تصور کا مکیں ہے اب تک وہ جو اِک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا آج جاناں ، ترے دلبر کا دمِ رُخصت ہے ہائے جی سکتا ہے کیا تجھ کو گنوانے والا
ہاں مجھے آج بھی پسند ہے وہ اس کو کہتے ہیں لازوال پسند حلم ہے اہلِ علم کا شیوہ جاہ والوں کو ہے جلال پسند وصل کو ہجر ، ناگہانی موت ہجر کو موسمِ وصال پسند فکرِ دنیا نہیں! مجھے احمدؔ اپنی مستی اور اپنی کھال پسند محمد احمدؔ
کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو کیوں کیا ساغرِ سفال پسند ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں لیکن اس درجہ پائمال پسند سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند ☕☕☕☕☕☕☕
تو نے بھی ساتھ نہ دیا فقط تو ہی تو میرا تھا اجالے میں سوتے رہے اٹھے جو ہم، اندھیرا تھا جلا دیا تو نے جسے پرندوں کا بسیرا تھا وہ شخص تھا رقیب کا مجھے لگا کہ میرا تھا
Zinda Rahen to Kya Hai, Jo Mar Jayen Hum To Kiya Dunya Se Khamushi Se Guzzar Jayen Hum To Kya Hasti Hi Apni Kiya Hai Zamanay Ke Samnay Ik Khwab Hain Jahaan Mein, Jo Bikhar Jayen Hum To Kiya ☕☕☕☕☕☕☕
لب ترے لعل ناب ہیں دونوں پر تمامی عتاب ہیں دونوں رونا آنکھوں کا روئیے کب تک پھوٹنے ہی کے باب ہیں دونوں ہے تکلف نقاب وے رخسار کیا چھپیں آفتاب ہیں دونوں تن کے معمورے میں یہی دل و چشم گھر تھے دو سو خراب ہیں دونوں
فکر مت کر ہمارے جینے کا تیرے نزدیک کچھ یہ دور نہیں پھر جئیں گے جو تجھ سا ہے جاں بخش ایسا جینا ہمیں ضرور نہیں عام ہے یار کی تجلی میرؔ خاص موسیٰ و کوہ طور نہیں ,,,Legends poetry...☕☕
ہے تمہارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اٹھا لیں تم کو جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور اپنے تاریک مکانوں میں سجا لیں تم کو اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پر تم ہم کو بکھرے ہوئے مل جاؤ سنبھالیں تم کو ........✨✨✨✨
اس قدر ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو کبھی خواہش کی طرح دل میں بلا لیں تم کو .......✨✨✨✨
باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجا لیں تم کو جی میں آتا ہے کہ تعویذ بنا لیں تم کو پھر تمہیں روز سنواریں تمہیں بڑھتا دیکھیں کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو جیسے بالوں میں کوئی پھول چنا کرتا ہے گھر کے گلدان میں پھولوں سا سجا لیں تم کو کیا عجب خواہشیں اٹھتی ہیں ہمارے دل میں کر کے منا سا ہواؤں میں اچھالیں تم کو ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain