طاق پہ دھرے کِسی دِیئے کی مانِند
سرِ شام جل اُٹھتے ھیں کُچھ خواب
*تُم نے نِبھانا ہے آخر تک ساتھ میرا*
*میں نے دُنیا کو بتانا ہے ہمسفر ہو تو تُمہارےجیسا
نعم البدل نہیں جسکا کوئی
تمھارا ان میں شمار ہے جاناں!
محسن یہ رنگ روپ یہ رونق بجا مگر ،
میں زندہ کیا رہوں کہ میرا دل جی بھر گیا !
اتنا تـــو حوصلہ میرے جذبوں کو دےاے خُدا
میــں تلخیِ حـــــــیات کا شــکوه نہ کر سکوں
شـبنم کی طرح گر کے بھی خـــاموش ہی رہوں
اور خُوشـبو کی طرح درد کا چرچا نہ کر سکوں
_عـــــــــام ہے سارا جـــــــــہاں_
_میرے لئیـــــــــے فـــــقـط خــــاص ہـــــــــو تم
. حسابِ دل میں جو الفت کے گوشوارے ہیں
قسم خدا کی وہ جتنے بھی ہیں تمھارے ہیں
آنکھوں میں انتظار کی طاقت نہیں رہی
آجا شب فراق بہت تھک چکے ہیں ہم..
اتنے خلوص سے تمہیں سوچتے ھیں ھم
جیسے تمہارا عشق بخشش کا وسیلہ ھو
شہر میں سختی ہے ترسیل و مئے نوشی پر
اور تُو ہے کہ آنکھیں سرِ عام لئیے پھرتا ہے
میرے تخیل کی بے پایاں گہرائیوں میں
آج بھی تیرے گماں .... کا دیا جلتا ہے
اسی سے جلتے ہیں صحرائے آرزو میں چراغ
یہ تشنگی تو مجھے زندگی سے پیاری ہے
دعا کرو کہ سلامت رہے مری ہمت
یہ اک چراغ کئی آندھیوں پہ بھاری ہے
اسے کہنا....!!!!
مکمل کچھ نہیں ہوتا
ملن بھی نامکمل ہے، جدائی بھی ادھوری ہے
یہاں اک موت پوری ہے....!!!
اسے کہنا ..!!
بساط عشق میں بھی مات ہوتی ہے
ہنسی کے شہر میں بھی رات ہوتی ہے
اسے کہنا ..!!
مكمل بس "خدا" کی ذات ہوتی ہے!!!
ابھی رات ہے کچھ باقی ،نہ نقاب اٹھاو ساقی،
تیرا رند گرتے، گرتے کہیں پھر سنبھل نہ جائے۔۔۔۔
*ﺑﮭﺎﺗﯽ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩُﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﻭﻧﻖ ﺩﻝ ﮐﻮ*
*ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ مجھے تیری ﺫﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﮈﻭﺑﮯ ﺭﮨﻨﺎ*
چبھتے ھیں مسلسل مجھے کانچ کے ٹکڑے
خوابوں کو میری آنکھ میں توڑا ھے کسی نے۔
گردن جھکا کر پھر دیکھتے ہیں تصویرِ یار
تقاضا عشق ہے تیرا دیدار بھی ادب سے ہو ۔۔۔
*اگر آپکا کہیں جی نہیں لگ رہا تو _____*
*آپ میرے نام کے ساتھ "جی" لگا سکتے ہیں*
نظر پڑی کِسی تصویر پر __ تو یاد آیا
بہت عزیز تھی اِک شخص کو ہنسی میری
بڑی افراتفری ہے میری ذات میں لیکن
بے دھیانی میں بھی تیرا دھیان رہتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain